فیصل آباد(آن لائن)چوہد ری شیر علی گروپ اور رانا ثناء اللہ گروپ میں صلح ہونے بعد این اے108 میں چوہدری عابد شیر علی کا پلڑہ بھاری‘ مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت نے پولیس ضلعی انتظامیہ پر الزامات عائد کئے کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کی ہدایت پر لیگی کارکنوں کو پرانے مقدمات گرفتار کرنے دھمکیاں،
حلقہ میں کارپوریشن کے پی ٹی آئی گھروں دفاتراور پی ایچ اے کا عملہ عابد شیرعلی کے فیلکس بورڈ اتارے جارہے ہیں ،اگر حلقہ میں صورتحال اس طرح رہی تو پھر الیکشن نہیں دمادم مست قلندر ہوگا اور ان مقامی اداروں کا گھیرائوکرینگے ، لیگی گروپوں کا متحد ہونا اورپاکستان مسلم لیگ ن مرکزی رہنما اور سابق ایم این اے چوہدری شیر علی کااثرورسوخ بھی بڑی اہمیت کا حامل قرار‘ضمنی الیکشن میں چوہدری عابد شیر علی تاریخ ساز کامیابی حاصل کرینگے‘غیرجانبدار سیاسی تجزیہ نگاروں کی رائے‘آن لائن کے مطابق 25ستمبر کواین اے 108میں ضمنی الیکشن کے لئے پاکستان مسلم لیگ(ن)اورپاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں کی جانب سے رابطہ عوام مہم جاری ہے‘PTiکے کارکن عمران خان کی مہم چلا رہے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن)کے قائد میاں محمد نوازشریف کے حکم پر فیصل آباد کے دونوں لیگی دھڑے متحد ہوکر چوہدری عابد شیر علی کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں اوربالخصوص بابائے سیاست چوہدری شیر علی بھی اپنے صاحبزادے کی تاریخ ساز کامیابی کیلئے متحرک ہیں اور اس انتخابی مہم کے دوران ان کے اثرورسوخ کا جادو سرچڑھ کر بول رہا ہے اورنگر نگر گلی گلی چوہدری شیر علی کو بھرپور عوامی پذیرائی مل رہی ہے‘سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کا سخت لہجہ بھی ووٹروں کیلئے ناقابل برداشت ہے
جبکہ لیگی دھڑوں کا متحد ہونا اوربابائے سیاست چوہدری شیر علی کا سیاسی اثرورسوخ بڑی اہمیت کا حامل ہے اور 25ستمبر کو این اے 108میں ہونیوالے ضمنی الیکشن میں چوہدری عابد شیر علی تاریخ ساز کامیابی حاصل کرینگے۔جبکہ مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت،چوہدری عابد شیرعلی،طلال چوہدری، ایم پی ایز طاہر خلیل سندھو، میاں ں طاہر جمیل ،شیخ اعجاز احمد سٹی ،جنرل سیکرٹری میاں ضیاء الرحمان دیگر نے الزامات عائد کئے ہیں کہ
فیصل آباد انتظامیہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کی ہدایت حلقہ میں حالات خراب کرنے کی کوشش کررہی ہے ،پرویز الہی ہمارا امتحان نہ لیں، پولیس ،ضلعی انتظامیہ اور دیگر ادارے ہمارے خلاف اقدامات کرر ہیں ،مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو ہراساں کیا جارہاہے ،پرانے مقدمات میں گرفتار کرنے دھمکیاں دی جارہی ہیں ، سرکاری محکموں پرویز الہی کے لیے کام کر رہے ہیں، ہمارے لوگوں کو پرائیویٹ نمبروں سے کالز آ رہی ہیں،
پی ایچ اے ہمارے بینرا تار رہا ہے، کارپوریشن نے حلقہ میں پی ٹی آئی کارکنوں کے گھر میں دفاتر قائم کردئیے ہیں،ہمارے فیلکس اتارے جارہے ہیں ایسا نہ کر میں ہماراصبر کا امتحان نہ لیں، ہمارا صبر جواب دے گیا تو پھر الیکشن نہیں دمادم مست قلندر ہوگا نہ ہم عمران کو جلسہ کرنے دیں گے اور نہ کو اس کی حلقہ تصویر رہے گی سرکاری اداروں کا گھیراؤ کر میں گے ۔ سٹی شیخ اعجاز احمد نے کہا پولیس این اے 108 میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں پر مقدمات دے رہی ہے اس کے ساتھ ساتھ وزیر اعلی کے پیٹیکل ایڈوائزر بننے والے سجاد حیدر چیمہ گذشتہ روز وارث پورہ میں مسلم لیگ ن کا کھ کروانے پر لیگی کارکن کو گن پوائنٹ پر اپنے ساتھ لے گئے جبکہ اس حوالہ سے تا حال کوئی ایکشن نہیں لیا گیا ہے یہ غنڈ ہ گر دی بند ہونی چاہیے۔