جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

قہوے کے زیادہ استعمال سے موت واقع ہونے کے خطرات کم ہوجاتے ہیں، تحقیق

datetime 1  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی) چائے پانی کے بعد دنیا میں سب سے زیادہ پیا جانے والا مشروب ہے اور اس کے متعلق وقتا فوقتا مختلف مطالعات ہوتے رہتے ہیں۔ ایسی ہی ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے روزانہ قہوے کے استعمال سے موت واقع ہونے کے خطرات کم ہوجاتے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا کے نیشنل اِنسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے کینسر انسٹیٹیوٹ کے مطابق وہ لوگ جو روزانہ دو یا دو سے زیادہ کپ قہوہ پیتے ہیں ان کی موت واقع ہونے کے امکانات نو فیصد سے 13 فیصد تک کم ہوجاتے ہیں تاہم اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آیا چائے پینے والے نے اپنی چائے میں دودھ یا چینی ملاتے ہیں یا نہیں یا وہ کتنی گرم چائے پیتے ہیں۔محققین کا کہنا تھا کہ تحقیق کے نتائج چائے پینے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور بتاتے ہیں کہ قہوہ ایک صحت مند غذا کا حصہ ہوسکتی ہے۔اس سے قبل قہوے کے فوائد پر متعدد مطالعات ہوچکے ہیں لیکن زیادہ تر مطالعات چین یا جاپان جیسے ممالک میں ہوئے ہیں جہاں سبز چائے پینا عام ہے۔ مذکورہ بالا تحقیق برطانیہ میں کی گئی ہے جہاں عام طور پر قہوہ پیا جاتا ہے۔تازہ ترین تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ قہوے کی زیادہ کھپت امراضِ قلب، وقف الدم کا مرض(دل میں خون کی کمی کے باعث ہونے والا مرض) اور فالج کے سبب ہونے والی اموات کے خطرات میں کمی لاتی ہے۔تاہم، ماکی اِنوئی-چوئی کی رہنمائی میں کی جانے والی اس تحقیق میں یہ واضح کیا گیا کہ قہوہ کا کینسر کے امکانات میں کمی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔تحقیق میں 40 سے 69 سال کے درمیان 4 لاکھ 98 ہزار 43 مرد اور خواتین نے شرکت کی۔ شرکا کی تحقیق کے دوران تقریبا 11 برس تک نگرانی کی گئی۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…