لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) الخدمت فاؤنڈیشن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک جوتے پالش کرنے والے بچے کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں بچہ الخدمت فاؤنڈیشن کے ریلیف کیمپ میں آ کر پیسے جمع کرواتے ہوئے نظر آتا ہے، ٹوئٹ میں لکھا گیا کہ جوتے پالش کرنے والا یہ ننھا سا بچہ مسلسل پانچ روز سے ٹھوکر نیاز بیگ کے الخدمت فلڈ ریلیف کیمپ میں سیلاب زدگان کے لئے پیسے جمع کروا کر جا رہا ہے، پرسوں اس بچے کے پاس پیسے نہیں تھے تو پہلے بچے نے جوتے پالش کیے اور ساٹھ میں سے تیس روپے عطیہ کر گیا۔