فوجی جوان نیک مقصد کو ایک ذمہ داری کے طور پر لیں، متاثرہ بھائیوں و بہنوں کے بوجھ کو کم کر نے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کریں،آرمی چیف قمر جاوید باجوہ

  جمعرات‬‮ 1 ستمبر‬‮ 2022  |  20:58

راولپنڈی(آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیلاب متاثرین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پاک فوج مشکل کی اس گھڑی میں انکے مسائل کے حل میں ہرممکن مدد فراہم کریگی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے روجھان کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

آرمی چیف نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقات کی۔ آرمی چیف نے امدادی سرگرمیوں میں مصروف فوجی جوانوں کو ہدایت کی کہ وہ اس نیک مقصد کو ایک ذمہ داری کے طور پر لیں اور سیلاب سے متاثرہ بھائیوں و بہنوں کے بوجھ کو کم کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کریں۔ دریں اثناء آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ نے جمعرات کو ڈی آئی خان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سیلاب متاثرین کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انکے نقصانات پر اظہار افسوس کیا اورانہیں تسلی دی۔آرمی چیف نے کہا کہ متاثرین نے قدرتی آفات کے دوران بے مثال حوصلے کا مظاہرہ کیا ہے۔آرمی چیف نے ایف سی جنوبی کے پی کے جوانوں سے بھی بات چیت کی اور انہیں ہدایت کی کہ مصیبت کی اس گھڑی میں کے پی کے بہادر لوگوں کی بروقت مدد یقینی بنائیں۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

دعا چیک ہے

میں نے ایک دن خواجہ صاحب سے پوچھا ’’ ہمارا نصیب اگر تحریر ہے تو پھر دعا کی کیا ضرورت رہ جاتی ہے؟‘‘ وہ مسکرائے اور دیر تک میرے چہرے کی طرف دیکھتے رہے‘ یہ سوال زیادہ تر لوگوں کے ذہن میں اٹھتا ہے اور یہ مدت تک پریشان رہتے ہیں‘ ہماری زندگی‘ ہماری موت‘ ہماری ترقی‘ ہماری خوش حالی‘ ....مزید پڑھئے‎