ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان میں سیلاب سے کتنی تباہی ہوئی؟امریکی خلائی کمپنی نے سیٹلائٹ تصاویر جاری کردیں

datetime 30  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/ واشنگٹن /کراچی(آئی این پی)امریکی خلائی کمپنی نے پاکستان میں سیلاب کی سیٹلائٹ سے لی گئیں تصاویر جاری کردی ہیں ۔پاکستان میں سیلاب نے تباہی مچا دی، امریکی خلائی کمپنی نے پاکستان میں سیلاب کی سیٹلائٹ سے لی گئیں تصاویر جاری کردیں۔تصاویر میں پہلے اور بعد کی صورتحال دکھائی گئی ہے۔ تصاویر میں دریائے سندھ کے ساتھ ساتھ صوبہ

پنجاب کے راجن پور اور روجھان کے شہروں میں بھی سیلاب کی صورتحال دکھائی گئی ہے۔واضح رہے کہ بارشوں اور سیلاب نے ملک بھر تباہی مچا رکھی ہے۔ ملک بھر میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سیاب تک جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 1061 ہوگئی ہے۔لاکھوں کی تعداد میں مال مویشی سیلاب کے نذر ہو گئے۔ ہزاروں کلو میٹر شاہراہیں اور اہم پل بھی پانی بہا لے گیا۔ چاول ، کپاس اور پیاز سمیت کئی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔سیلاب سے ہونے والی تباہی کو 2010 کے سیلاب سے کئی گنا زیادہ قراردیا جا رہاہے۔ ماہرین کا کہنا ہیکہ متاثرین کی بحالی میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔دوسری جانب پاکستان نیوی کا سندھ کے دور دراز دیہی علاقوں بشمول دادو،سانگھڑ،میرپور خاص،قمبر شہداد کوٹ،سیہون اور سکھر میں ریلیف آپریشن جاری ہے۔پاک بحریہ کے اہلکاروں نے بدین کے علاقے ماتلی میں عیسائی اور ہندو کمیونٹی کے بچوں،بزرگوں اور خواتین سمیت مختلف افراد کو ریلیف فراہم کیا۔یہ افراد سیلابی پانی میں دو روز سے محصور تھے۔ پاک بحریہ نے ان افراد کی درخواست پر فوری عمل درآمد کرتے ہوئے بنیادی اشیائے ضرورت فراہم کیں۔پاک بحریہ کے میڈیکل کیمپ مختلف مقامات پر طبی خدمات فراہم کر رہے ہیں جن میں خصوصی طور پر لیڈی ڈاکٹر اور خواتین پیرا میڈیکل اسٹاف تعینات کیا گیا ہے۔

پاک بحریہ کی موبائل میڈیکل ٹیمیں کشتیوں کے ذریعے پانی میں پھنسے رہائشیوں کو طبی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کر رہی ہیں۔ پاک بحریہ کے اہلکار سیلاب زدہ علاقوں سے گھروں میں پھنسے مقامی لوگوں کو ریسکیو کر کے محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں اور سیلاب متاثرین میں راشن،تیار کھانا،پینے کا صاف پانی اور دیگر ضروری سامان بھی تقسیم کیا جا رہا ہے۔متاثرہ علاقوں کی سول انتظامیہ اور مقامی افراد کی جانب سے ضرورت کی اس گھڑی میں پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا جا رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…