جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

حکومت بجلی کی قیمتوں میں ریلیف کا اعلان کرے گی، نواز شریف کی واپسی کا بھی عندیہ

datetime 29  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(آن لائن)پاکستا ن مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما سابق ممبرقومی اسمبلی چوہدری شیرعلی نے کہاہے کہ میاں نوازشریف جلد واپس رہے ہیں جبکہ حکومت بجلی کی قیمتوں میں چند روز تک ریلیف کا اعلان کریگی۔ واپسی سے قبل میاں نوازشریف کو قانونی تحفظ ملے گا،

تاہم اگراُنہیں جیل بھی جانا پڑا توچلے جائیں گے۔اقامہ کے نام پردی گئی سزاکی کوئی حیثیت نہیں اب پارٹی کی قیادت وہی کریں گے۔لندن اورپاکستان میں اُن کی واپسی کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔عنقریب جوتاریخ اوردن مقررکیاجائے گااس کے مطابق تاریخی استقبال کے بھی انتظامات کئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز این اے108سے پارٹی کے نامزد اُمیدوارچوہدری عابدشیرعلی کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں ذیلی حلقوں سے ارکان پنجاب اسمبلی اورسابق ٹکٹ ہولڈرز چوہدری شفیق احمدگجر، میاں طاہرجمیل،اسراراحمدمنے خان،شیخ اعجاز احمداوردیگرکے ساتھ میٹنگ کے موقع پر گفتگوکر تے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہاکہ اُن کی ہائی کورٹ میں فیسکوکے خلاف دائررٹ کافیصلہ عوامی توقعات کے مطابق آنے کاامکان ہے۔عمران خان کے مقابلہ میں اُن کے بیٹے چوہدری عابدشیرعلی واضح اکثریت کے ساتھ کامیاب ہوں گے۔عمران خان تواین اے108کی اپنی انتخابی مہم مین بھی شامل نہیں جبکہ چوہدری عابدشیرعلی کی انتخابی مہم میں وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ خاں کی پوری ٹیم سمیت مسلم لیگ ن کاہرکارکن شامل ہے۔راناثنااللہ خاں چوہدری عابدشیرعلی سمیت پارٹی کے تمام موجودہ وسابق اراکین اسمبلی،سابق ٹکٹ ہولڈرزاورسینئررہنماؤں کے ساتھ میٹنگزکرچکے ہیں اُن کی پوری ٹیم متحرک ہے۔

موضوعات:



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…