پاکستان کیخلاف خوفناک سازش ،شوکت ترین کی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے خزانہ سے گفتگو کی آڈیو لیک

29  اگست‬‮  2022

اسلام آباد ( آن لائن)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ میں تحریک انصاف کی سازش بے نقاب ہوگئی،سینیٹر شوکت ترین کی پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے خزانہ کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو لیک ہوگئی۔ آئی ایم ایف سے ڈیل ناکام کرانے کیلئے شوکت ترین نے پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے وزرائے خزانہ کو معاہدے پر تعاون نہ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

تفصیل کے مطابق سینیٹر شوکت ترین نے پہلے پنجاب کے وزیر خزانہ محسن لغاری سے ٹیلی فونک کی ،آڈیو لیک میں سنا جاسکتا ہے سینیٹر شوکت ترین نے وزیر خزانہ پنجاب محسن لغاری سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ جو آئی ایم ایف کو 750ارب کی کمٹمنٹ دی ہے آپ سب نے سائن کیا ہے ، اب آپ نے کہنا ہے ہم نے جو کمٹنٹ دی تھی وہ سیلاب سے پہلے دی تھی ، آپ نے کہنا ہے اب سیلاب کی وجہ سے ہمیں بہت پیسہ خرچ کرنا پڑے گا ، یہی لکھنا ہے آپ نے اور کچھ نہیں کرنا جس پر پنجاب کے وزیر خزانہ نے جواب دیا کہ جی بالکل۔اس دوران شوکت ترین نے مزید کہا کہ ہم سب چاہتے ہیں ان پر دباؤ پڑے ،یہ ہمیں اندر کرا رہے ہیں ہم پر دہشتگردی کے الزامات لگا رہے ہیں ،یہ بالکل اسپاٹ فری جا رہے ہیں یہ نہیں ہونے دینا ہے ،خیبر پختونخواہ کے وزیر خزانہ تیمور بھی ایک گھنٹے میں کر کے بھیج رہا ہے ،آپ بھی ذرا کہیں مجھے بھیج دیں ،پھر ہم یہ کر کے اس کو وفاقی حکومت کو بھیج دیں گے ، پھر ہم اس کو آئی ایم ایف کے نمائندوں کو ریلیز بھی کر دیں گے ۔

اس دوران وزیرخزانہ نے پنجاب نے شوکت ترین سے سوال کیا کہ اس سارے معاملے پر کیا ریاست کو نقصان نہیں ہو گا ؟جس پر شوکت ترین نے جواب دیا کہ یہ جس طرح چیئر مین اور دیگر کو ٹریٹ کر رہے ہیں اس سے ریاست کو نقصان نہیں ہو رہا ؟ دیکھو یہ تو ضرور ہو گا کہ آئی ایم ایف کہے گا پیسے کہاں سے پورے کرینگے ، یہ منی بجٹ لے کر آ جائیں گے ، یہ ہمیں مس ٹریٹ کر رہے ہیں۔

یہ ہمیں ریاست کے نام پر بلیک میل کر رہے ہیںاور ہم ان کی مدد کرتے جائیں؟ یہ تو نہیں ہو سکتا ناں، یہ ہم نے کل طے کیا ہے ، یہ آئی ایم ایف کو ریلیز کرنا ہے یا نہیں یہ ہم چیئر مین سے پوچھ لیں گے ، یہ صرف وفاقی حکومت کو بھیجنا چاہیے یا آئی ایم ایف کو بھی ۔جس پر وزیر خزانہ پنجاب محسن لغاری نے کہا کہ سوشل میڈیا سے زیادہ پاور فل ٹول ہی کوئی نہیں ۔

اس پر شوکت ترین نے کہا کہ جی ہاں تو ہمیں ریلیز کرنے کی ضرورت ہی نہیں وہ سوشل میڈیا خود ہی کر دیگا ، تیمور کہہ رہا تھا اور میں اس کے نمبر ٹو کو بہتر جاتا ہوں وہ ویسے ہی لیک کر دے گا ،ہم ایسا سین کرینگے کہ یہ نہ نظر آئے کہ ہم ریاست کو نقصان پہنچا رہے ہیں ۔اس کے بعد شوکت ترین نے وزیر خزانہ خیبرپختونخوا سے گفتگو میں تیمور جھگڑا سے سوال کیا کہ آپ نے خط بنا لیا؟

اس پر تیمور جھگڑا نے کہا کہ ابھی بناتا ہوں، میرے پاس پرانا خط ہے، راستے میں ہوں ابھی بناکر آپ کو بھیجتا ہوں۔شوکت ترین نے وزیر خزانہ تیمور جھگڑا کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ خط میں سب سے بڑا اور پہلا پوائنٹ ہوگا کہ جو سیلاب آیا ہے اس نے خیبرپختونخوا کا بیڑا غرق کردیا ہے، پہلا پوائنٹ ہو کہ ہمیں سیلاب متاثرہ علاقوں میں بحالی کے لیے بہت پیسا چاہیے۔

میں نے لغاری کو بھی کہہ دیا ہے۔شوکت ترین کی بات سن کر تیمور جھگڑا نے کہا کہ ویسے یہ ایک بلیک میلنگ کا حربہ ہے، پیسے تو کسی نے ویسے ہی نہیں چھوڑنے، میں نے تو پیسے نہیں چھوڑنے ، لغاری نے چھوڑنے ہیں یا نہیں اس کا مجھے پتہ نہیں۔سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ آج یہ خط لکھ کر اور جو آئی ایم ایف والی اشٹرس ہے اس کو کاپی بھیج دیں گے تاکہ پتا تو چلے۔

ان سالوں کو کہ یہ ہمارے سے آرم کوشننگ کرکے پیسے رکھوا رہے تھے ہم وہ پیسے لے لیں گے۔شوکت ترین کی بات پر تیمور جھگڑا نے کہا کہ ٹھیک ہے، میں وہ بناکر اور میں آئی ایم ایف کے نمبر 2 کو جانتا ہوں، میں آئی ایم ایف کا جو نمبر 2 یہاں پر ہے اس سے تو میں ویسے ہی ساری معلومات لیتا رہا ہوں۔تیمور جھگڑا نے مزید کہا کہ مجھے محسن نے بھی فون کیا تھا اس سے بھی میری بات ہوئی ہے۔

خان صاحب اور محمودخان نے مجھے کہا ہے ہمیں اکٹھے پریس کانفرنس کرنی چاہیے، اس پر شوکت ترین نے جواب دیا کہ وہ پریس کانفرنس نہیں ہونی، وہ یہ تھا کہ یہ ہم کرلیں گے، اس کے بعد ہم پیر کو سیمینار کریں گے ، اس پر پریس کانفرنس کرنی ہے تو وہ بھی ہم کرسکتے ہیں خط ہم بھیج دیں تو۔تیمور جھگڑا نے شوکت ترین کو جواب دیا کہ چلیں پہلے خط بھیجتے ہیں، ٹھیک ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…