جمعہ‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2026 

اپنا گھر بنانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

datetime 16  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پنجاب کے وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے فلاحی منصوبے ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ کے تحت رواں مالی سال کے اختتام تک 3 لاکھ سے زیادہ خاندانوں کو بلاسود قرضے فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کے اس رہائشی منصوبے کے لیے شہریوں کی جانب سے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ پروگرام کے تحت گھر کی تعمیر کے لیے بلاسود قرضوں کے حصول کی درخواستوں کی تعداد 15 لاکھ 28 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔حکام کے مطابق اب تک 2 لاکھ 17 ہزار سے زائد خاندانوں کو مجموعی طور پر 284 ارب 40 کروڑ روپے سے زیادہ کے قرضے جاری کیے جا چکے ہیں، جبکہ منصوبے کے تحت پنجاب بھر میں ایک لاکھ 26 ہزار 239 گھروں کی تعمیر بھی مکمل ہو چکی ہے۔وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کو پروگرام کی پیش رفت کے حوالے سے پھاٹا (PHATA) کے حکام نے بریفنگ دی، جس میں قرضوں کی فراہمی اور گھروں کی تعمیر سے متعلق تفصیلات پیش کی گئیں۔اس موقع پر بلال یاسین نے کہا کہ منصوبے کا بنیادی مقصد ایسے مستحق خاندانوں کی مدد کرنا ہے جو کرائے کے مکانوں میں رہائش پذیر ہیں اور اپنا گھر تعمیر کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت رواں مالی سال کے اختتام تک 3 لاکھ سے زائد خاندانوں کو بلاسود قرضے فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔وزیر ہاؤسنگ کے مطابق پروگرام کے لیے 15 لاکھ سے زیادہ درخواستوں کا موصول ہونا اس کی عوامی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ منصوبے میں شفافیت اور میرٹ کو بنیادی اہمیت دی جا رہی ہے اور اسے ان اصولوں کے حوالے سے عالمی سطح پر ایک مثال قرار دیا جاتا ہے۔

کالم

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…