پیر‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2026 

گڈو بیراج میں بڑا سیلابی ریلہ داخل کچے کا علاقہ ڈوب گیا

datetime 29  اگست‬‮  2022 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گڈو بیراج میں بڑا سیلابی ریلہ داخل ہونے سے کچےکا علاقہ ڈوب گیا ، جس کے بعد لوگ بچاؤ بندوں پر آکر بیٹھ گئے۔تفصیلات کے مطابق گڈو بیراج میں بڑا سیلابی ریلہ داخل ہوگیا، گڈو بیراج میں پانی کی آمد 5لاکھ 944 کیوسک ہے۔

نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق پانی کا ریلہ داخل ہونےسے کچےکا علاقہ ڈوب گیا ، جس کے بعد کچے کے لوگ بچا ؤ بندوں پر آکر بیٹھ گئے ہیں کیونکہ گڈو بیراج میں مزید پانی آنے کا خدشہ ہے۔چشمہ بیراج کے مقام پر بھی مسلسل اونچے درجے کا سیلاب ہے، چشمہ بیراج پر پانی کی آمد 525362 ریکارڈ کی گئی جبکہ صبح 8 بجےتک 519362 کیوسک سیلابی ریلےکااخراج ریکارڈ کیا گیا ہے۔دوسری جانب دریائےسندھ کوٹ مٹھن کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ، پانی کی سطح بلند ہونے سے درجنوں دیہات زیرآب آگئے ہیں، علاقہ مکین بے یارو مدد گار سڑک کنارے موجود ہے۔دریائے سندھ میں اونچے درجے کے سیلاب کی بھی وارننگ جاری کردی گئی پے، سیلاب کے خدشے کے پیش نظر کچے کے دیہات خالی کرالئے گئے ہیں۔انتظامیہ نے لوگوں کو محفوظ مقام پرمنتقل ہونے کی ہدایت کردی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…