اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

کمراٹ میں پھنسے لاہور کے ڈاکٹرز کو بچا لیا گیا

datetime 29  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)بارشوں اور سیلاب کے باعث وادی کمراٹ میں پھنسے ہوئے سروسز ہسپتال لاہور کے ڈاکٹرز کو پولیس نے بچا کر محفوظ مقام پر پہنچا دیا۔گروپ میں شامل ڈاکٹر عثمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ لاہور سے ہمارا گروپ کمراٹ آیا تھا جو سیلاب کے باعث 2 دن تک پہاڑ پر پھنسا رہا۔انہوں نے مزید بتایا ہے کہ مقامی پولیس نے ہمیں کھانے پینے کی اشیا ء بھی فراہم

کیں جس کے بعد ہمیں محفوظ مقام پر لایا گیا۔سروسز ہسپتال لاہور کے ڈاکٹرعثمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ اب یہاں سے لاہور جانے کے لیے ہیلی کاپٹر کا انتظار کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ ایک روز قبل بھی کمراٹ میں پھنسے 60 سے زائد سیاحوں کو پاک فوج کے ہیلی کاپٹر نے ریسکیو کیا تھا۔دوسری جانب کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے مختلف مقامات پر 17امدادی کیمپس قائم کردیئے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز کی ہدایت پر امدادی کیمپس قائم کردیئے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق لاہور ڈویژن میں پاک آرمی اور پنجاب رینجرز نے 17 مختلف مقامات پر سیلاب زدگان کے لئے امدادی کیمپس لگائے گئے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیلاب متاثرین کیلئے امدادی کیمپس فورٹرس سٹیڈیم، صدر، والٹن، جوہر ٹان، گریٹر اقبال پارک، بیدیاں روڈ، ڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی، لبرٹی، قصور، شیخوپورہ اور چونیاں کے مقام پر قائم کئے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کیمپس میں عوام سیلاب متاثرین کے لئے عطیات جمع کر وا رہے ہیں، عطیات میں خوراک، ادویات، پینے کا پانی، دریاں، کمبل، مچھر دانیاں اور گرم کپڑے شامل ہیں۔پاک آرمی اور پنجاب رینجرز کے جوان متاثرین تک عطیات کی ترسیل کے لئے دن رات مصروف عمل ہیں۔پاک فوج بلوچستان ، سندھ، خیبر پختوانخواہ اور جنوبی پنجاب کے متاثرین تک ترسیل بھی یقینی بنا رہی ہے۔عوام ضرورت کی اس گھڑی میں دل کھول کر عطیات دیں اور متاثرین کو ریلیف پہنچائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…