پیر‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2026 

غلامی کرنے کو قوم تیار نہیں ہے، سب سمجھدار ہوگئے ہیں، کسی بھی عقیدہ کے ماننے والے ہو، عمران خان کو ووٹ دیں گے،اسد عمر

datetime 28  اگست‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہاہے کہ پاکستان کے فیصلے کراچی میں ہونگے واشنگٹن میں نہیں ہونگے۔وہ اتوارکوکراچی کے علاقے سعود آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے ماڈل ٹائون آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ یہ کوئی عام انتخابات نہیں ہیں، اس بار ووٹ اہم ہوگا۔انہوں نے کہا کہ غلامی کرنے کو قوم تیار نہیں ہے،

سب سمجھدار ہوگئے ہیں، کسی بھی عقیدہ کے ماننے والے ہو، عمران خان کو ووٹ دیں گے۔اسد عمر نے کہا کہ سندھ میں کئی بار سیلاب آچکا ہے لیکن عوام پر پیسے نہیں لگائے، جب بھی سیلاب یا تباہ کاری آتی ہے، سندھ میں نقصانات ہوجاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مقامی حکومت کا کام ہے سڑکیں بنائے لیکن ایسا ہوتا نہیں ہے، خیبر پختونخواہ میں مالی نقصان ضرور ہوا ہے لیکن جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ ہدایات دے دی گئی ہے اب سندھ اور بلوچستان میں بھی کام ہم کریں گے۔پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہاکہ جب ہم نے وفاق کا پیسہ کراچی کے لئے مختص کیا، تو ہم سے سوال کیے گئے ، ایم کیو ایم سمیت متعدد جماعتوں نے کراچی میں سوائے بینر لگانے کے کچھ نہ کیا۔اسد عمر نے کہا کہ مئی کے مہینے میں مردم شماری کا پائلٹ سروے ہونا تھا، ہم سے درخواست کی تھی، مردم شماری کے پانچ ارب روپے کہاں گئے؟ کراچی کے لیے ایم کیو ایم والے آواز کیوں نہیں اٹھاتے ہیں؟ پیپلز پارٹی سے ہاتھ ملا کے ایم کیو ایم نے کراچی کو بیچ دیا کیا ؟۔انہوںنے کہاکہ عمران خان، اسد عمر سمیت متعدد امیدوار کراچی سے منتخب ہوئے، ایم کیو ایم نے خنجر گھونپا لیکن اب پاکستان کے فیصلے کراچی میں ہونگے واشنگٹن میں نہیں ہونگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…