جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

مخیر حضرات مشکل حالات میں اپنے بھائیوں کی مدد کریں، آرمی چیف

datetime 28  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ اس سال سیلاب بہت بڑے پیمانے پر آیا ہے، تمام پاکستانی مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ وہ اپنے ان بھائیوں کی جو اس وقت بہت ہی مشکل حالات میں ہیں، ان کی مدد کریں،

متاثرین کی بحالی کا عمل بہت سال لے گا،اس کے لئے ہمیں پوری قوم کی مدد چاہیے۔۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سیلاب زدگان کیلئے اپیل جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں چند دنوں سے سیلاب زدہ علاقوں کادورہ کررہا ہوں۔ کل میں بلوچستان کے علاقے اوتھل اور بیلا جبکہ آج میں خیر پور سندھ آیا ہوں۔ یہاں بہت تباہی ہوئی ہے۔ وفاقی حکومت، صوبائی حکومت، پاکستان آرمی، نیوی، ائیرفورس اور فلاحی ادارے کوشش کر رہے ہیں کہ لوگوں کو ریلیف پہنچایا جائے۔ آرمی چیف نے کہااس سال سیلاب بہت بڑے پیمانے پر آیا ہے۔ اس کو ٹھیک ہونے میں، لوگوں کو ریلیف دینے او ر بحالی میں بہت سال لگ جائیں گے۔ میں اپیل کرتا ہوں اپنے تمام پاکستانی مخیر حضرات سے کہ وہ اس مشکل حالات میں اپنے ان بھائیوں کی جو اس وقت بہت ہی مشکل حالات میں ہیں، ان کی مدد کریں۔ ہم اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں لیکن وفاقی، صوبائی حکومتوں اور آرمڈ فورسز کے وسائل محدود ہیں۔ ٓپ لوگ سامنے آئیں اور جس طرح سے بھی مدد کرنا چاہتے ہیں آپ ان لوگوں کی مدد کریں تاکہ ان لوگوں کو ہم بحال کرسکیں۔آرمی چیف نے کہا ریلیف اور ریسکیو آپریشن جو تقریباََ ختم ہو چکا ہے۔لیکن اب بحالی کا معاملہ ہے، جو بہت سال لے گا۔اس کے لئے ہمیں پوری قوم کی مدد چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ دوست ممالک سے ہم نے بھی اور ہماری حکومت نے بھی درخواست کی ہے ا کہ اس انتہائی مشکل صورتحال میں وہ ان لوگوں کی مدد کیلئے آئے آئیں ور مجھے اْمید ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں دوست ممالک بھی پاکستان کی مدد کے لئے آئیں گے اور ہمیشہ کی طرح پاکستان میں اپنے بھائیوں کو مایوس نہیں کرینگے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…