راولپنڈی (آن لائن) انتہائی خطرناک اور چیلنجنگ صورتحال میں پاکستان آرمی ایوی ایشن کے پائلٹس نے کمال بہاردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوہستان میں سیلاب میں پھنسے ایک شخص کو بچا لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کوہستان انتظامیہ کی جانب سے ہنگامی کال پر فوری طور پر جواب دیا گیا۔ جی او سی منگلا ڈویژن اور کمانڈر منگلا بریگیڈ پتن کے قریب فلڈ اسیسمنٹ مشن پر تھے۔جی او سی منگلا ڈویژن اور کمانڈر منگلا بریگیڈ نے محصور فرد کی جان بچانے کے لیے پرواز سے رخ موڑا۔اگر وہ وقت پر نہ پہنچتے تو یہ شخص سیلاب میں ڈوب سکتا تھا۔پائلٹس نے جر آت مندانہ کوشش کی، ہیلی کاپٹر کو نیچے اتارا اور افسران اور عملے نے اس فرد کو بحفاظت باہر نکال لیا۔آرمی ایوی ایشن پائلٹس نے ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کئے بغیر متاثرہ شخص کو بچایا۔
پاکستان آرمی ایوی ایشن پائلٹس کی کمال بہاردی ، کوہستان میں سیلاب میں پھنسے شخص کو بچا لیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)
-
پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
حنا جاوید قتل کیس: مقتولہ سے زیادتی بھی کی گئی، ملازم سے ڈی این اے میچ کرگیا
-
بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں چھکوں کی برسات، نیا عالمی ریکارڈ قائم
-
گرج چمک کے ساتھ بارش،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
-
’’شیطان مر گیا‘‘: نانا پاٹیکر کے بیٹے کا تنوشری دتہ کے متنازع بیان پر ردعمل آگیا
-
رات کو نوڈلز کھائے، صبح پورا خاندان مردہ پایا گیا
-
شریاس ائیر نے اپنی ٹیم کی اننگ تین گیندیں قبل ختم کر کے سب کو حیران کر دیا
-
سعودی عرب میں نئے قوانین کا اعلان، خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کا فیصلہ
-
لندن میں دو نقاب پوشوں نے نواز شریف کی گاڑی کے شیشے توڑدیے
-
زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے
-
باپ نے 4بیٹیوں کو زہریلا مشروب پلا کر خود بھی پی لیا
-
پاکستان میں سریے اور سیمنٹ کی قیمتیں، آج کے تازہ نرخ
-
اپنا گھر بنانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی



















































