ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سیلاب کے باوجود سیاسی اختلافات عروج پر تباہ کاریوں پرکل اے پی سی طلب، پی ٹی آئی کو مدعو نہیں کیا گیا

datetime 28  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ باد (آئی این پی ) ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے باوجود سیاسی اختلافات عروج پر ، وزیر اعظم شہباز شریف نے کل پیر کو آل پارٹیز کانفرنس طلب کر لی ہے، اس میں سب سے بڑی اپوزیشن جماعت پی ٹی آئی کو دعوت نہیں دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلاب

کی صورت حال پرکل پیر کو آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) طلب کرلی ہے جس کا انعقاد کل پیر کی سہ پہر 3 بجے وزیر اعظم ہاوس میں ہوگا۔ آل پارٹیز کانفرنس میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)اور اتحادی جماعتوں سمیت تمام سیاسی پارٹیوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اے پی سی میں ملک میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق امور پر مشاورت ہوگی۔ سیلاب کی صورت حال پر بلائی گئی اس اے پی سی میں سب سے بڑی اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کو دعوت نہیں دی گئی جس سے ملک میں سیاسی اختلافات کی شدت کا پتہ چلتا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں مسلسل بارشوں کے بعد سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 1000 سے تجاز کرگئی ہے، 24 گھنٹے کے دوران سندھ میں 33، خیبر پختونخوا میں 10، پنجاب میں 2 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد 57 لاکھ 68 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔ 12 ہزار گھر ملیا میٹ، ساڑھے 8 ہزار لائف اسٹاک، 3 ہزار 116 کلومیٹر شاہراہیں، 149 پل سیلاب کی نظر ہوئے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…