بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

بنگلادیش میں بھی سری لنکا جیسا بحران سر اٹھا سکتا ہے، ماہرین نے خبردار کردیا

datetime 27  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ (این این آئی)بنگلادیش میں بگڑتی ہوئی معاشی صورت حال پر ماہرین نے سری لنکا جیسے بحران کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فنانشل ٹائمز کی ایک رپورٹ میں بنگلادیش کے موجودہ معاشی حالات کا جائزہ لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق انہوں نے ایک صنعت کار محمد شریف سرکر سے بات کی جن کا کہنا تھا کہ ان کی فیکٹری دارالحکومت ڈھاکہ کے مضافاتی علاقے اشولیہ میں واقع ہے جب کہ ان کی فیکٹری ہر لحاظ سے ایک ماڈل ہے۔محمد شریف سرکر کہتے ہیں کہ ان کی فیکٹری میں سینکڑوں مرد و خواتین ورکرز کام کرتے ہیں جو بجلی نہ ہونے کی وجہ سے کام نہیں کر پارہے جب کہ ایندھن کی قیمتوں میں 50 فیصد اضافے کے بعد جنریٹر پر کام کرنا بھی بہت مہنگا پڑرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر اسی طرح حالات چلتے رہے تو شعبہ بری طرح متاثر ہوگا جس سے یقینی طور پر ورکرز کا بھی نقصان ہوگا۔ماہرین کا خیال ہے کہ بنگلادیش بھی سری لنکا کی طرح حکومتی اخراجات کے معاملے میں لاپرواہی کا مظاہرہ کررہا ہے جس کی وجہ سے سخت محنت سے حاصل کیے گئے فوائد بھی ریورس ہونے کا خدشہ ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…