پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

بلوچستان ریڈار سے غائب ، زمینی اور فضائی راستے بند

datetime 27  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی)بلوچستان کے زمینی و فضائی راستے بند جبکہ لینڈ لائنز اور موبائل فون سگنلز بھی بیٹھ گئے، جس کے باعث سیلاب میں ڈوبے بلوچستان کی خبر ملنا مشکل ہوگئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ تیس گھنٹوں تک بارش اور سیلاب میں گھرا رہا۔

سیلاب میں پھنسنے والے 500 سے زائد افراد کو ریسکیو کر کے محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔مشیر داخلہ ضیا لانگو نے وفاقی حکومت سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ کو سیلاب کا سامنا ہے۔کوئٹہ میں کئی گھنٹوں بعد مواصلاتی نظام بحال ہوگیا جبکہ سنجاوی میں ڈیم اوور فلو اور پشین میں خانوزئی ڈیم ٹوٹ گیا۔دوسری جانب صوبائی مشیر ٹرانسپورٹ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ملک نعیم خان بازئی نے کہا ہے کہ حکومت سیلاب متاثرین کو اس مصیبت کی گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑے گی، ان کی بحالی اور مدد کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں بلیلی کاکڑ کلی درویش آباد اور دیگر علاقوں کے دورے کے موقع پر لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ان کے ہمراہ صوبائی مشیر داخلہ و پی ڈی ایم اے میر ضیاء للہ لانگو جمعیت علماء اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی میر زابد ریکی پی ڈی ایم اے کے اعلیٰ حکام موجود تھے ۔

 

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…