پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

اپنے محلات کے دروازے کھولیں تو لوگوں کو چھت مل جائے، عالمگیر کا بختاور کو جواب

datetime 26  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)تحریک انصاف کے رہنما عالمگیر خان نے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کی ہمشیرہ بختاور بھٹو کی ٹوئٹ پر ویڈیو بیان شیئر کرتے ہوئے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ اپنے محلات کے دروازے کھولیں تو لوگوں کو چھت مل جائے۔

بختاور نے پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ان کے بینر پر خیمے کی قیمت اصل سے دْگنی ہے، موجودہ انسانی بحران پر پی ٹی آئی کے لیے مزید چیریٹی کا فائدہ اٹھانے کا یہ وقت نہیں، سیلاب متاثرین کیلئے عطیات حکومتِ پاکستان کو دیں یا رجسٹرڈ این جی او کو دیں۔اس کے جواب میں عالمگیر نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ سندھ میں قائم سلطنت کی شہزادی بختاور بھٹو نے سیلاب متاثرین کیلئے جمع کرنے والے فنڈ سے متعلق میری ایک تصویر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے اعتراض کیا تھا، ایسی صورتحال میں یہ سوال کرنا اگر جائز ہے تو میں جوابدہ ہوں لیکن اس صورتحال میں سیاست کرنا مناسب نہیں، ہم بھی آپ کی 14 سالہ حکومت سے سوال کرسکتے تھے لیکن ہم نے اس وقت یہ مناسب نہ سمجھا، ہم اس وقت جو کرسکتے تھے ہم نے سوچا ہم وہ کریں گے۔ عالمگیر کا کہنا تھا کہ رہی بات ٹینٹ کی تو میری بختاور سمیت سب پاکستانیوں سے گزارش ہے کہ اس سے کم قیمت والے ٹینٹ اسی کوالٹی میں کہیں سے بھی ہمیں دلوادیں اگر وہ ٹینٹ 9 ہزار یا ایک روپے بھی کم ہوگا تو ہم یہ ٹینٹ وہیں سے خریدیں گے لیکن چونکہ اس ماحول میں ٹینٹ سے دستیاب نہیں ہے لہٰذا ہمیں یہ ٹینٹ واٹر پمپ پر اسی قیمت میں ملے۔

پی ٹی آئی رہنما نے بختاور بھٹو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہا تاہم ان محل میں رہنے والی محترمہ کو کیا پتا کہ واٹر پمپ یا بسم اللہ مارکیٹ کہاں ہیں ان کو حالات کا نہیں پتا، اے سی میں بیٹھ کر ٹوئٹ کردینا بہت آسان لیکن تنقید سے بہتر ہوتا اگر وہ یہ بتاتی کہ انہوں نے اپنی طرف سے کیا کیا ؟آپ اپنی کل جائیداد کا 0.001 فیصد بھی دے دیں تو سندھ کے کئی گاؤں آباد ہوجائیں، اگر آپ محلات کے دروازے کھول دیں تو کئی گاؤں کی آبادی کو چھت مل جائے گی۔کم قیمت پر ٹینٹ دستیابی کے الزام کا جواب دیتے ہوئے عالمگیر کا کہنا تھا کہ اگر اس سے کم پیسوں میں موجود ہیں تو سندھ حکومت کو چاہیے کہ وہ لیں اور عطیہ کریں، کہا گیا کہ سندھ حکومت کو عطیات دیں لیکن سندھ حکومت پہلے اپنی ٹیکس کلیکشن تو مکمل کرلے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…