جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

خیبرپختون خوا ہ میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی، ایمرجنسی نافذ، اسکول بند، 10 افراد جاں بحق

datetime 26  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (آن لائن) ڈیرہ اسماعیل خان اور سوات سمیت خیبرپختون خواہ کے کئی علاقوں میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی۔تین روز سے جاری مسلسل بارشوں کے بعد سیلابی ریلوں نے مختلف علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ مختلف واقعات میں 10 شہری جاں بحق ہو گئے ۔

تحصیل درابن ، پروا ، کلاچی ،درہ زندہ میں سینکڑوں مکان سیلاب کی نذر ہوگئے اور رابطہ سڑکیں تباہ ہوگئیں۔ سیلاب سے ڈیرہ اسماعیل خان کا 60 فیصد علاقہ پانی میں ڈوب گیا جس کے نتیجے میں نظام زندگی بری طرح متاثر ہوگیا۔ڈیرہ اسماعیل خان کے نواحی علاقوں میں سیلاب متاثرین محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے اور امداد کے منتظر ہیں۔ایمرجنسی نافذ ادھر سوات بھی سیلاب سے شدید متاثر ہے۔ بحرین مدین میں متعدد مساجد اور مکانات دریا برد ہوگئے۔ مٹہ،سخرہ،لالکو میں رابطہ پل بہہ گئے۔ مینگورہ بائی پاس پر متعدد ہوٹلز ٹوٹ کر پانی کی نذر ہوگئے۔ مینگورہ بائی پاس سڑک زیر آب آنے سے ٹریفک بند ہوگئی۔صوبائی حکومت نے سیلاب سے متاثرہ سوات اور چارسدہ میں 30 اگست تک ایمرجنسی نافذ کردی اور تعلیمی ادارے بھی 30 اگست تک بند کردیے گئے۔خوازہ خیلہ کے مقام پر بھی انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ سیلاب سے بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ مٹہ ،خوازہ خیلہ ، مدین ، شانگلہ میں بجلی کی ترسیلی لائنوں کو نقصان پہنچا اور کئی کھمبے بہہ گئے جس کے نتیجے میں بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی۔ اتروڑ سوات میں تمام رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں۔نوشہرہ میں سیلاب کے خطرے کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے ضلع بھر میں سرکاری و نجی اسکولز 2 روز کے لئے

بند کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا۔ادھر بالاکوٹ اور وادی کاغان میں بھی موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بالاکوٹ میں منور نالہ میں شدید طغیانی آگئی جس کے نتیجے میں درجنوں دکانیں و ہوٹل منہدم ہوگئے۔ کئی اسکولز اور پولیس چوکی کو بھی نقصان پہنچا۔ وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے بتایا ہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے 10 شہری جاں بحق ہوئے، سوات، چترال، ڈی آئی خان، ٹانک اور دیر میں سیلاب آیا۔صوبائی حکومت نے زیادہ متاثرہ تین اضلاع کو آفت زدہ قرار دیا ہے جہاں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ حساس علاقوں میں موجود آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…