پیر‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2026 

فیصل کریم کنڈی نے عمران خان کو مافیا چیف قرار دے دیا

datetime 24  اگست‬‮  2022 |

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے عمران خان کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو ساری مستی اور گھمنڈ غیرملکی فنڈنگ کا ہے اور وہ غیرملکی فنڈنگ سے ملک میں انتشار پھیلا رہا ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان نے غیرملکی ایجنڈے کے تحت ملک کے اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر منظم مہم چلائی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اب مافیا کے چیف بن گئے ہیں جو سرکاری ملازمین کو دھمکیاں دے رہا ہے اور قانون اور آئین کو چیلنج کر رہا ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان کے تمام بچے بیرون ملک ہیں اس لئے انہیں کسی چیز کی فکر نہیں ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے عمران خان سے سوال کیا کہ وہ اپنے بچوں کو پاکستان کیوں نہیں لاتے؟ انہوں نے کہا کہ حیرت کی بات یہ ہے کہ سندھ اور بلوچستان طوفانی بارشوں کی وجہ سے ڈوبے ہوئے ہیں۔ جنوبی پنجاب، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے عوام بارش اور سیلاب کی وجہ سے پریشان ہیں مگر عمران خان غیرملکی سرمائے اور ایجنڈا کی تکمیل کے لئے جلسے کرتے پھر رہے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…