اسلام آباد ( آن لائن ) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عالمی دباو کے تحت عمران خان کو دوبارہ پاکستان کے اقتدار پر بٹھانے کی تیاری ہورہی ہے ،اگر ریاستی اداروں نے عالمی دباو میں آکر عمران خان کو فائدہ پہنچایا تو جے یو آئی شدید ردعمل دے گی۔
اقوام متحدہ کی جانب سے عمران خان کے حق میں بات پر پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی میڈیا پر پھٹ پڑے ۔ اپنے ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ نے سابق وزرائے اعظم کی خاندان سمیت گرفتاریوں پر خاموشی کیوں اختیار کئے رکھی عمران خان نے شاتم رسول سلمان رشدی پر حملے کو غلط قرار دیا تو عالمی میڈیا اور اقوام متحدہ نے اس کی حمائت شروع کردی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے ادارے شدید دباو میں ہیںریاستی ادارے شدید عالمی دباو میں عمران خان کے خلاف فیصلوں میں تاخیری حربے استعمال کررہے ہیں اگر ریاستی اداروں نے عالمی دباو میں آکر عمران خان کو فائدہ پہنچایا تو جے یو آئی شدید ردعمل دے گی عالمی دباو کے تحت عمران خان کو دوبارہ پاکستان کے اقتدار پر بٹھانے کی تیاری ہورہی ہے اقوام متحدہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں بتائیں ان کی حمائت مرکز و محور عمران نیازی ہی کیوں ؟عالمی ادارے گوانتاناموبے اور ابو غریب جیل میں مظالم پر کیوں خاموش رہے