اتوار‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2026 

جماعت نہم کے نصاب میں ترجمہ القرآن کو بطور لازمی مضمون شامل کرلیا گیا

datetime 24  اگست‬‮  2022 |

لاہور(این این آئی )جماعت نہم کے نصاب میں ترجمہ القرآن کو بطور لازمی مضمون شامل کرلیا گیا۔ امسال امتحان میٹرک کلاس نہم سالانہ 2023ء کے طلباء وطالبات کو ترجمہ القرآن کے مضمون کا اضافی امتحان بھی دیناہوگا جس کی منظوری پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے بعد

پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین نے بھی دیدی۔سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر سلیم تقی شاہ کے مطابق پی بی سی سی نے 13 دسمبر 2021ء کو ہونے والی اپنی میٹنگ میں ترجمہ القرآن کو بطور لازمی مضمون شامل کرنے کی منظوری دی تھی جس کے تناظر میں فیصل آباد تعلیمی بورڈ نے بھی پنجاب کے دیگر تعلیمی بورڈز کی طرح تعلیمی سیشن 2022۔24 میں جماعت نہم میں ترجم? القرآن کو بطور لازمی مضمون شامل کر لیا ہے۔ انہوں نے تمام تعلیمی اداروں کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ اپنے تعلیمی اداروں میں رجسٹرڈ ہونے والے کلاس نہم کے طلباء وطالبات کو پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی ویب سائیٹ www.pctb.punjab.gov.pk پر موجود نصاب کے مطابق قرآن مجید کے ترجمہ کی تدریس کا عمل شروع کروائیں کیونکہ اس سال امتحان میٹرک سالانہ 2023ء کے طلباء وطالبات سے ترجمہ القرآن کے مضمون کا بھی امتحان لیا جائے گا جبکہ غیرمسلم طلباء وطالبات ترجمہ القرآن کے متبادل کے طور پراخلاقیات (Ethics) کا امتحان دیں گے۔ڈاکٹر سلیم تقی شاہ نے کہا کہ اس سلسلہ میں اگر کسی کو معلومات درکارہوں تو وہ ایجوکیشن بورڈفیصل آباد کی ویب سائیٹ www.bisefsd.edu.pk سے رہنمائی حاصل کرسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…