جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

کرائے کا مکان دکھانے کے بہانے ملزم کی 2 دوستوں کیساتھ ملکر خاتون کیساتھ 13 مرتبہ زیادتی

datetime 24  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،اوکاڑہ (این این آئی)اسلام آباد میں دہشت زدہ کر دینے والی واردات، خاتون کو کرائے کا مکان دکھانے کیلئے بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، پولیس نے دو ملزمان کوگرفتار کرلیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سعد عباسی نامی ملزم نے خاتون کو کرائے کا مکان دکھانے کیلئے بلایا،

خاتون کمسن بیٹے کے ساتھ مکان دیکھنے پہنچی تو ملزم نے اسی گھر میں 12 گھنٹوں تک اپنے دو دوستوں کے ساتھ مل کر خاتون کو 13 مرتبہ زیادتی کا نشانہ بنایا، خاتون سے سونے کا لاکٹ بھی چھین لیا۔خاتون نے بتایا کہ ملزم نے دھمکی دی کہ اگر پولیس کو بتایا تو کمسن بیٹے سمیت قتل کر دیں گے۔خاتون کی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہو نے کے بعد خاتون کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے دو ملزمان سعد عباسی اور عبداللہ عباسی کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق دونوں ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا ہے دونوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوا دیا گیا ہے جبکہ تیسرے ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ، دوسری جانب اوکاڑہ کے علاقے رینالہ خورد میں گھروں سے کوڑا اٹھانے والی لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا،8 ماہ بعد حاملہ ہونے پر زیادتی کا انکشاف ہوا تو پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کے مطابق مسلم ٹاؤن رینالہ خورد کی لڑکی اپنی والدہ کے ساتھ گھروں سے کوڑا اٹھاتی تھی ، 8 ماہ قبل وہ رمضان نامی شخص کے ہاں کوڑا اٹھانے گئی تواس نے زیادتی کا نشانہ بنادیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا مسلح ساتھی نوید باہر پہرا دیتا رہا، 8 ماہ بعد لڑکی حاملہ ہوئی تو زیادتی کا انکشاف ہوا۔ پولیس نے لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ،ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے شروع کر دیئے گئے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…