جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

فن لینڈ کی وزیر اعظم نے متنازع تصویر پر معافی مانگ لی

datetime 24  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہیلنسکی(این این آئی)یورپی ملک فن لینڈ کی وزیر اعظم سانا مارین نے اپنی رہائش گاہ پر لی گئی متنازع تصویر پر معافی مانگ لی۔میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے فن لینڈ کی 36 سالہ خاتون وزیر اعظم کی اپنی رہائش گاہ پر پارٹی کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد شدید تنقید کا سامنا تھا۔فن لینڈ کے میڈیا میں زیر گردش تصویر میں 2 خواتین کو بوسہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے،

تصویر میں دکھایا گیا تھا کہ خواتین اپنے جسم کو دکھانے کے لیے اپنے کپڑے اوپر اٹھاتی ہیں اور اپنی چھاتیوں کو ایک سائن سے ڈھانپتی ہیں جس پر فن لینڈ لکھا ہوا ہوتا ہے۔سانا مارین نے تصدیق کی کہ یہ تصویر کیسرانٹا میں واقع ان کی سرکاری رہائش گاہ پر لی گئی تھی جب کہ وہ 8 سے 10 جولائی تک منعقد ہونے والے میوزک فیسٹیول میں شریک تھیں۔سانا مارین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ یہ تصویر مناسب نہیں ہے، میں اس پر معذرت چاہتی ہوں، اس طرح کی تصویر نہیں لی جانی چاہیے تھی۔سانا مارین نے کہا کہ وہ شام گزارنے اور سکون حاصل کرنے کی غرض سے ہیٹ سیشن کے لیے اپنی رہائش گاہ پر اپنے دوستوں کے ہمراہ تھیں۔یہ تصویر سب سے پہلے اس میں نظر آنے والی مس فن لینڈ مقابلے میں شریک اور سوشل میڈیا کی با اثر خاتون نے ٹک ٹاک اکائونٹ پر جاری کی۔فن لینڈ کے سب سے بڑے اخبار کے ایک اداریے میں اس معاملے پر کہا گیا کہ ایسا لگتا ہے کہ سانا مارین اپنے قابو میں نہیں اور ان کی نجی زندگی کی مزید ایسی متنازع تصاویر اور ویڈیوز عوامی سطح پر ان کا کردار ختم کر سکتی ہیں۔سانا مارین گزشتہ ہفتے اس وقت دنیا بھر کے میڈیا کی شہ سرخیوں میں آگئی تھیں جب کہ ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں انہیں اپنے دوستوں اور مشہور شخصیات کے ایک گروپ کے ساتھ رقص کرتے ہوئے ایک پارٹی میں شریک دکھایا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…