منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

امریکی صدرجوبائیڈن نے اہم اسلامی ملک پر بمباری کا حکم دیدیا

datetime 24  اگست‬‮  2022 |

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدرجوبائیڈن نے شام پر بمباری کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہاں موجود ایران کے حمایت یافتہ گروپوں کے زیراستعمال تنصیبات کو فضائی حملوں کے ذریعے نشانہ بنایا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے ٹوئٹراکائونٹ سے جاری بیان میں کہا کہ

صدر بائیڈن کی ہدایت پر امریکی فوجی دستوں نے دیر الزور شام میں فضائی حملے کیے گئے ۔امریکی سنٹرل کمانڈ کے کمیونیکیشن ڈائریکٹرکرنل جوبکینونے کہا کہ حملوں میں بنیادی ڈھانچے کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، جو ایران کے عسکری ونگ پاسدارن انقلاب اسلامی گارڈز کے وابستہ گروپوں کے زیرِاستعمال تھے۔ان کا کہنا تھا کہ حملوں کا مقصد امریکی اہلکاروں کا تحفظ کرنا ہے، جیسے کہ 15 اگست کو ایران کے حمایت یافتہ گروپوں کی جانب سے کیا گیا تھا۔گزشتہ ہفتے امریکی افواج نے اطلاع دی تھی کہ شام میں ان پر ڈرون حملہ کیا گیا تھا لیکن کہا گیا کہ اس میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔کرنل جو بکینوبائیڈن نے بتایا کہ صدر بائیڈن نے امریکی قانون کے تحت حملوں کا حکم دیا، جو عسکری گروپوں کے حملوں کو کم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ امریکا تصادم کا خواہاں نہیں ہے لیکن اپنے لوگوں کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرے گا، ساتھ ہی داعش کی شکست دینے تک شام میں موجود ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…