لاہور( این این آئی) محکمہ بلدیات نے ڈرائیورز اور ٹیلی فون آپریٹرز کے پے سکیلز اپ گریڈ کر دئیے۔ سیکرٹری بلدیات سید مبشر حسین کی ہدایات پر مراسلہ جاری کر دیا گیا ۔فنانس ڈیپارٹمنٹ کے نوٹیفیکیشن کی روشنی میں سکیلز اپ گریڈ کیے گئے ۔ٹیلی فون آپریٹرز کے سکیل 7کو 11میں اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ڈرائیورز کے پے سکیل کو بی ایس 5 میں اپ گریڈ کر دیا گیاہے۔سیکرٹری بلدیات نے ہدایت کی کہ تمام ایڈمنسٹریٹرز فوری طور پر نوٹیفیکیشن پر اطلاق یقینی بنائیں۔لوکل گورنمنٹ بجٹ سے پے سکیلز کے اخراجات کیے جائیں گے۔