جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

مریخ پر پانی کی موجودگی کے نئے نقشے تیار

datetime 24  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)مریخ کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ پانی مل جانے پر مستقبل میں انسان اس کرہ ارض زمین کو چھوڑ کر وہاں منتقل ہو جائے گا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اربوں سال کے ارتقائی عمل کے دوران مریخ کی سطح سے پانی ختم ہو گیا

اور اب اس کے کوئی آثار بھی موجود نہیں ہیں۔تاہم ماہرین نے کیمیائی اور اسپیکٹرل تجزیے کی روشنی میں دعوی کیا ہے کہ ایک وقت تھا جب مریخ پر جھیلیں اور ندیاں بہتی تھیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یورپی خلائی ایجنسی نے حال ہی میں سرخ سیارے کی چند نئی تصاویر شائع کی ہیں جن میں پانی کی موجودگی کی نشاندہی کر کے نقشے تیار کیے ہیں۔نقشے میں پانی کی نشاندہی کے مطابق جگہوں پر انسان ممکنہ طور پر مستقبل میں اتر سکتے ہیں۔گزشتہ دہائی کے دوران تیار کیے گئے اس نقشے میں معدنی ذخائر کی نشاندہی بھی واضح طور پر کی گئی ہے۔سائنس کی مدد سے انسان آج اس قابل ہے کہ مریخ پر قدم رکھنے سے قبل ہی ان مقامات کی نشاندہی کر سکتا ہے جو سرخ سیارے پر زندگی بسر کرنے کے لیے موزوں ہوں۔یورپی مارس ایکسپریس آبزرویٹری اور امریکی مارس ریکونیسنس آربیٹر نے مشترکہ طور پر مریخ میں ان مقامات کی نشاندہی کے لیے کام کیا ہے جہاں آبی معدنیات کے ذخائر موجود ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…