جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

دماغی چوٹ کی نشاندہی کرنے والا نیا اے آئی سینسرمتعارف

datetime 24  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی ) جانوروں پر حوصلہ افزا ٹیسٹ کے بعد ماہرین نے کہا ہے کہ ان کا تیارکردہ نیا دماغی سینسر مصنوعی ذہانت کے بل پر دماغی چوٹ اور اس کی کیفیت سے مسلسل آگاہ کرسکتا ہے۔توقع ہے کہ جلد ہی اس کی انسانی آزمائش شروع ہوگی کیونکہ سر میں شدید چوٹ یا حادثوں کی وجہ سے ٹراماٹک برین انجری (ٹی بی آئی) دنیا بھراموات اور معذوری کی بڑی وجہ بھی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ اس چوٹ کے بعد دماغی پر منفی اثرات سے مسلسل آگہی ضروری ہوتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق دورانِ علاج ٹی بی آئی کے پورے عمل میں مریض اور مرض کا بھرپور خیال رکھنا ہوتا ہے۔ اس کے لیے کھوپڑی کے اندر کئی سینسر لگائے جاتے ہیں تاکہ مرض بگڑنے پر نظر رکھی جاسکے۔ انہیں ہم بایومارکر بھی کہہ سکتے ہیں جن میں دماغی کے اندر بھیجے پر بننے والا دبا یا آکسیجن کی کمی بیشی ہوسکتی ہے۔لندن میں امپیریئل کالج کے شعبہ کیمیائی انجینیئرنگ سے وابستہ ڈاکٹر یوبِنگ ہو اور ان کے ساتھیں نے اے آئی سے کام کرنے والا دماغی سینسر بنایا ہے جو ایک وقت میں چار بایومارکرز نوٹ کرسکتا ہے۔ اس میں اہم کردار مشین لرننگ اور مصنوعی ذہانت کی بدولت یہ حقیقی وقت میں ڈیٹا حاصل کرتا ہے جو ڈاکٹروں کو مرض کی کیفیت سمجھنے میں مدد دیتا ہے۔دوسری اہم بات یہ ہے کہ اس کا سافٹ ویئرخرابی یا بہتری کی پیشگوئی بھی کرسکتا ہے۔ یہ لچکدار سیلیکا آپٹیکل فائبر پر مشتمل ہے جو دماغی بافت (ٹشو) میں مائعات کا خیال رکھتا ہے۔ اس طرح دماغ کے اندر درجہ حرارت، آکسیجن، گلوکوز اور دبا وغیرہ معلوم کیا جاسکتا ہے۔اگلے مرحلے میں اسے بھیڑوں کے دماغ پرآزمایا گیا جو ٹی بی آئی کی شکار تھیں۔ اس نے ٹی بی آئی کی شدت کے مختلف درجے بھی ٹھیک ٹھیک بتائے جو ایک اہم پیشرفت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…