اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت کے رہائشی نوجوان نے ویزے میں تاخیر کی صورت میں خودکشی کر لی ، ایک دن بعد ویزا بھی آگیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ کے رہائشی 23سالہ وکیش سینی نے حال ہی میں گریجویشن مکمل کی تھی اور وہ مزید تعلیم کیلئے کینیڈا جانا چاہتا تھا ۔ ویزے کی تاخیر کی وجہ سے سینی نے دلبرداشتہ ہو کر جانسا ٹاؤن کے قریب نہر میں چھلانگ لگا دی اور لاپتہ ہو گیا ۔ بھارتی رپورٹس کے مطابق 2 دن بعد اس کی لاش گائوں کی نہر میں تیرتی ہوئی ملی نوجوان کے لاپتہ ہونے کے ٹھیک ایک دن بعد اس کا کینیڈا کا ویزا آگیا تھا ۔