جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

یہ نہ سمجھنا کہ ہم تمہارے اتحادی ہیں تو بولیں گے نہیں، ندیم افضل چن حکومت پر برس پڑے

datetime 24  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن کا ایک ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے بجلی کے زیادہ بلوں پر بات کی اور حکومت کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ نہ سمجھنا کہ ہم تمہارے اتحادی ہیں تو بولیں گے نہیں، انہوں

نے کہا کہ میں ملک سے باہر تھا آتے ہی لوگوں سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلوں کے حوالے سے ہم احتجاج کرناچاہتے ہیں اور روڈ بلاک کرنا چاہتے ہیں میں نے ان سے کہا کہ آپ احتجاج نہ کریں میں آپ کی آواز ارباب اختیار تک پہنچاتا ہوں، انہوں نے کہاکہ جب میں نے بل دیکھے تو جس کا پندرہ سو کا بل آتا تھا اس کا بل تین ہزار آیا، جس کا چار ہزار آتا تھا اس کا آٹھ ہزار آیا، اس طرح جس کا آٹھ ہزار آتا تھا اس کا بل سولہ ہزار تک پہنچ گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہم اس حکومت کے اتحادی ہیں ہمارا ان سے مطالبہ ہے کہ بلوں کے معاملے پر عوام کو ریلیف دیا جائے، چھوٹے طبقے کی پہنچ سے بجلی بھی دور ہو گئی ہے۔ انہوں نے نیپرا پر بھی تنقید کی اور کہا کہ نیپرا کیا کر رہا ہے وہ پبلک کے حقوق کا تحفظ کیسے کر رہا ہے۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر و پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ حکومت پکڑن پکڑائی اور پی ٹی آئی چھپن چھپائی کھیلنا بند کریں اور عوام کا سوچیں،سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں انسانی المیہ جنم لے رہا ہے خدارا عوام کی مدد کریں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت سیلاب سے متاثرہ افراد پر توجہ دے،سیلاب زدگان سیاسی قیادت کی طرف دیکھ رہے ہیں حسن، تمام صوبوں میں موجود سیاسی حکومتوں کی اولین ترجیح عوامی مسائل ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا

سیلابی ریلہ عوامی خواہشات اور ضروریات کو بہا لے گیاہے،حکومت مہنگائی کے چنگل سے غریب آدمی کو نجات دلوائے،ہمیں سیاست بچانے سے زیادہ عوام کے جان و مال کو بچانے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں، سیاسی قائدین کو اختلافات بھلا کر سیلاب زدگان کے درمیان ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور مراد علی شاہ نے سیلاب متاثرین کے درمیان جاکر باقی صوبوں کے لیے اچھی مثال قائم کی،پیپلز پارتی نے قدرتی آفات میں قوم کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا اب بھی بڑھ چڑھ کراپنا حصہ ڈالیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…