جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

آرمی چیف عہدے کی دوڑ میں اہم ترین نام بھی شامل

datetime 24  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے عسکری منظرنامے میں بھی ایک نیا باب شروع ہونے کو ہے اور یہ باب نئے چیف آف آرمی اسٹاف کی تقرری کے ساتھ شروع ہوگا۔ نومبر 2022ء میں آرمی چیف کے عہدے کی مدت پوری ہونے پر نئے آرمی چیف کی تقرری کے لیے

سنیارٹی لسٹ میں شامل جنرلز میں سے ایک لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود بھی ہیں۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق بلوچ رجمنٹ سے تعلق رکھنے والے لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود اس وقت نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے صدر کے طور پر ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کے چیف انسٹرکٹر کے طور پر بھی وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود شمالی وزیرستان میں ایک انفنٹری ڈویژن کی کمان بھی کر چکے ہیں جہاں سے انہیں آئی ایس آئی میں بطور ڈائریکٹر جنرل انالسز تعینات کیا گیا تھا۔ اس عہدے پر رہتے ہوئے انہوں نے قومی سلامتی کے تناظر میں خارجہ پالیسی کے تجزیے میں اہم کردار ادا کیا۔ اور اسی عہدے کے باعث انہیں آئی ایس آئی کی جانب سے غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسیوں سے رابطہ کاری کا بھی موقع ملا۔ 2019ء میں لیفٹیننٹ جنرل بننے کے بعد انہیں جی ایچ کیو میں انسپکٹر جنرل آف کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی تعینات کیا گیا۔ اس کے بعد دسمبر 2019ء میں انہیں 11 کور یعنی پشاور کور میں تعینات کردیا گیاجہاں انہوں نے پاک افغان سرحد کی سیکیورٹی اور اس پر باڑ لگانے کے عمل کی نگرانی کی۔ یہ وہ وقت تھا جب امریکا، افغانستان سے اپنی فوجیں واپس بلا رہا تھا۔ اس کے بعد نومبر 2021ء میں لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے پشاور کور کی کمان لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے سپرد کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…