جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی سٹریٹجک میزائل پروگرام کے معیار کی قلعی کھل گئی،

datetime 23  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد /نئی دہلی(این این آئی)بھارتی سٹریٹجک میزائل پروگرام کے معیار کی قلعی کھل گئی، ناقص انتظامات، ایس او پیز کی خلاف ورزی اور لاپرواہی سے بڑا سانحہ ہوتے ہوتے بچ گیا،بھارتی حکومت نے غلطی سے برہموس میزائل فائر ہونے کے معاملہ پر نااہلی تسلیم کرلی،

تین افسران واقعہ کے ذمہ دار قرار، تینوں افسران برطرف کر دیئے گئے ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے برہموس میزائل کے مارچ 2022 میں حادثاتی فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات مکمل کر لی گئیں، تین افسران کو واقعہ کے ذمہ دار قرار دے کر برطرف کر دیا گیا۔یاد رہے کہ رواں سال 9 مارچ کو برہموس میزائل غلطی سے داغا گیا تھا، مقرر کردہ کورٹ آف انکوائری نے تحقیقات مکمل کرکے ذمہ داروں کا تعین کیا، رپورٹ کے مطابق برہموس میزائل داغنے کے دوران وضع کردہ ایس او پیز سے انحراف کیا گیا، تین افسران کے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز نظرانداز کرنے سے میزائل حادثاتی طور پر فائر ہوا، تینوں افسران واقعہ کا ذمہ دار قرار دیکر برطرف کردیئے گئے، افسران کو 23 اگست 2022 کو برطرفی کے احکامات جاری کئے گئے، برہموس میزائل سرسا، ہریانہ سے فائر ہوا اور سورت گڑھ، راجستھان سے پاکستان میں داخل ہوا تھا اور میاں چنوں میں آکر گرا تھا، حادثے میں میاں چنوں میں شہری املاک کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، میزائل نے پاکستانی حدود میں 124 کلومیٹر کا فاصلہ تین منٹ اور 44 سیکنڈ میں طے کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…