جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعلی پنجاب پرویز الہٰی کو دورہ متحدہ عرب امارات کی دعوت دیدی گئی

datetime 23  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزیبی نے ملاقات کی ۔ پنجاب ہائوس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی بھی موجود تھے۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کے فروغ اورمختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔متحدہ عرب امارات کے سفیر نے

وزارت اعلیٰ کے عہدے پر فائز ہونے پر چودھری پرویز الٰہی کو مبارکباد دی۔یو اے ای کے سفیر نے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو متحدہ عرب امارات کے دورے کی دعوت بھی دی۔ملاقات میں وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی اورمتحدہ عرب امارات کے سفیرنے فیروز پور روڈ لاہور پر مبارک سینٹر پر کام شروع کرنے پر اتفاق کیااور فیصلہ کیاگیا کہ معاشی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے مستقبل میں قریبی رابطوں کو مزید بڑھایا جائے گا۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھابی گروپ اربوں روپے کی سرمایہ کاری کرے گا،جس پرمتحدہ عرب امارات کے وزیر شیخ نہیان بن مبارک النہیان کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔ پنجاب حکومت مبارک سینٹر کی تعمیر کے حوالے سے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ مبارک سینٹر لاہور کی بلند ترین عمارت ہوگی۔ سٹیٹ آف دی آرٹ مبارک سینٹرمیںکاروباری مراکز اورسیون سٹارہوٹل تعمیر ہوگااورسیون سٹار ہوٹل کو فلائی اوور سے قذافی سٹیڈیم کے ساتھ لنک کیا جائے گا۔ یہ منصوبہ بننے سے بین الاقوامی کھلاڑیوں کو قذافی سٹیڈیم آنے جانے میں بے پناہ سہولت ہوگی اور ٹورنامنٹس کے انعقاد کے دوران لاہور کی مصروف سڑکوں پر ٹریفک کی بندش کے عذاب سے نجات ملے گی۔ انہوںنے کہا کہ یہ منصوبہ میرے سابقہ دور میں شروع ہوا ،بدقسمتی سے (ن) لیگ کی حکومت نے اسے بھی سیاست کی بھینٹ چڑھایاتاہم اب ہم اس منصوبے پر تیزی سے کام آگے بڑھائیںگے۔ مبارک سینٹربننے سے تجارتی و معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان ا ور متحدہ عرب امارات کے مابین تاریخی برادرانہ تعلقات موجود ہیں ۔وقت آ گیا ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات کو سٹریٹجک پارٹنرشپ میں بدلا جائے۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے لئے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کار کمپنیوں کو پنجاب میں خوش آمدید کہیں گے

انہوںنے کہا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں متحدہ عرب امارات کا تعاون لائق تحسین ہے اورتعلیم ،صحت اوردیگر شعبوں کی بہتر ی کیلئے متحدہ عرب امارات کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔معاشی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے بزنس ٹو بزنس وفود کے تبادلے ضروری ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں پہلی فرصت میں متحدہ عرب امارات کا دورہ کروں گا۔ سفیر متحدہ عرب امارات نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے و زیر اعلی چودھری پرویز الٰہی کی ذاتی دلچسپی قابل ستائش ہے – متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کار کمپنیاں پاکستان میں

سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہیں۔مبارک سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دے گا۔پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے۔ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مضبوط سے مضبوط بنائیں گے۔متحدہ عرب امارات کی قیادت بھی پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ہم آپ کو متحدہ عرب امارات آمد پر خوش آمدید کہیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…