جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان اور شیخ رشید سمیت پی ٹی آئی کے اٹھارہ رہنماؤں کے خلاف اسلام آباد میں مقدمہ درج

datetime 23  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق وزیر شیخ رشید سمیت پی ٹی آئی کے اٹھارہ رہنماؤں کے خلاف اسلام آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،مقدمہ بیس اگست کی ریلی کے دوران دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا ،

مراد سعید، فیصل جاوید، اسد عمر، فواد چوہدری،فیاض چوہان فردوس شمیم سمیت دیگر رہنماؤں کو نامزد کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے بیس اگست کی پی ٹی آئی کی ریلی کے دوران دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی کرنے پر عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقدمہ زیر دفعہ ایک سو اٹھاسی۔ ایک سو چھیاسی۔ پانچ سو چھ۔ تین سو اکتالیس۔ ایک سو نوے اور ایملی فائر ایکٹ کی دفعات دو اور تین کے تحت درج کیا گیا۔ جس میں مراد سعید۔ فیصل جاوید۔ شیخ رشید۔ اسد عمر۔ راجہ خرم۔ فیصل واوڈا۔ علی نواز۔ شہزاد وسیم۔ صداقت عباسی۔ شبلی فراز۔ فواد چوہدری۔ سیف نیازی۔ شہریار آفریدی۔ فیاض چوہان۔ فردوس نقوی۔ اسد قیصر۔ ظہیر کھوکھر اور غلام سرور کو نامزد کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ ریلی کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ سڑکیں اور کاروبار بند ہو گئے۔ نعرے بازی اور لاؤڈ اسپیکر کا استعمال کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…