منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

اگر حکومت نے فیصلہ کرلیا تو عمران خان کو گرفتار کرلیں گے،رانا ثنااللہ

datetime 23  اگست‬‮  2022 |

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہاہے کہ ایجنسیوں کی رپورٹ میں سامنے آیا ہے کہ شہباز گل کا بیان انفرادی عمل نہیں تھا،

اگر حکومت نے فیصلہ کرلیا تو عمران خان کو گرفتار کرلیں گے۔نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہاکہ شہبازگل کی مہم جوئی انفرادی عمل نہیں ایک جماعتی عمل تھا، پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا ونگ اس کے پیچھے تھا، شہباز گل نے تفتیش میں بتایا کہ لکھا ہوا بیان تھا۔

وزیرداخلہ نے کہاکہ اگر حکومت نے فیصلہ کرلیا تو عمران خان کو گرفتار کرلیں گے، عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں جویہ باتیں کر رہے ہیں ایسا کچھ نہیں ہوگا۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ شہدا کے خلاف ٹرینڈ چلائے گئے کیا اس کی پی ٹی آئی نے مذمت کی؟ شہدا کے خلاف مہم جوئی کرنے والے پی ٹی آئی کے لوگ ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب میں پی ٹی آئی کی نہیں ق لیگ اورسب سے بڑے ڈاکو کی حکومت ہے، پنجاب حکومت اس شکل میں جاری نہیں رہ سکتی،

اندرون خانہ جو کہانیاں ہم سن رہے ہیں وہ بڑی عجیب ہیں، پی ٹی آئی اور ق لیگ کے درمیان نہ معاملہ چل رہا ہے اور نہ آگے چل سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…