جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

‘عمران خان کی جان کو خطرے کے حوالے سے غلط اطلاع پر سلمان احمد گرفتار ہوسکتے ہیں’ رانا ثنا اللہ

datetime 23  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہےکہ گلوکار سلمان احمد کے پاس عمران خان کی جان کو خطرے کے حوالے سے اطلاع ہے تو ہمیں دیں ورنہ غلط اطلاع دینے پر مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کیا جاسکتا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام  میں وفاقی  وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ گلوکار سلمان احمد کی جانب سے عمران خان کی جان کو خطرے کے بیان پر کہا کہ دانستہ طور پر معاشرے میں افراتفری پھیلانا جرم ہے، اگر سلمان احمد نے افراتفری پھیلانےکے لیے یہ بات کہی ہے تو یہ جرم ہے اور اگر واقعی کوئی اطلاع ہے تو ہمیں بتائیں نہیں تو عدالت سے رجوع کریں۔دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی اہلیہ نے کہا ہے کہ ہم اللہ کے گھر سے ہو کر آئے ہیں، وہاں بھی ہم نے شہباز گل کے لیے دعا کی ہے۔لاہور سے جاری بیان میں رانا ثناء اللہ کی اہلیہ نے کہا کہ رانا ثناء پر تشدد کروانے والوں میں شہباز گل بھی شامل تھے لیکن ہم کسی پر تشدد کے حق میں نہیں، پی ٹی آئی رہنما پر تشدد ہوا بھی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں رانا ثناء اللہ کی حوالات میں چینی پھینک دی جاتی تھی، شوہر پر تشدد ہوتا تھا تو وہ گھر آکر بتاتے نہیں تھے لیکن ہمیں محسوس ہوجاتا تھا۔وفاقی وزیر داخلہ کی اہلیہ نے کہا کہ میرے شوہر نے شہباز گل پر تشدد نہیں کروایا، یہ اپنے کیے کی سزا بھگت رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ میں سمجھتی ہوں کہ شہباز گل پر تشدد نہیں ہونا چاہیے،  دراصل پی ٹی آئی رہنما کو ان کا اپنا خوف پریشان کر رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…