جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

چینی پاور پلانٹس سے جولائی میں پاکستان میں بجلی کی قیمتوں میں کمی آگئی

datetime 23  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) پاکستان کی طرف سے جاری کردہ ماہانہ بجلی کی پیداوار کے اعداد و شمار کے مطابق چینی کارپوریشنز کی جانب سے تعمیر کیے گئے تین پاور پلانٹس نے ملک میں توانائی کی اوسط لاگت کو جولائی میں 15.84 روپے فی یونٹ سے کم کر کے.98 10 روپے تک پہنچا دیا ہے۔گوادر پرو کے مطابق اس کے نتیجے میں صارفین کو ایک بڑا ریلیف ملے گا

کیونکہ سنٹرل پاور پرچیزنگ اتھارٹی (سی پی پی اے) نے ماہانہ فیول فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) میں جولائی 2022 کے لیے 9.91 روپے فی یونٹ ایف سی اے کے مقابلے میں 4.70 روپے فی یونٹ مانگا ہے،یہ جولائی کے مہینے کے لیے بجلی کی قیمتوں میں 5.21 روپے فی یونٹ کمی کا اظہار ہے۔ گوادر پرو کے مطابق اسماعیل اقبال سیکیورٹیز ایک اسٹاک بروکریج فرم ہے جس نے اپنی تحقیقی رپورٹ میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کی وجہ جون کے مقابلے میں جولائی کے دوران پن بجلی کی پیداوار میں 48 فیصد اور جوہر ی توانائی کی پیداوار میں 59 فیصد اضافے کو قرار دیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق 720 میگاواٹ کے کروٹ ہائیڈرو پاور پلانٹ نے جولائی میں 393.5 ملین یونٹ بجلی فراہم کی جو جون میں 298 ملین یونٹس تھی۔ پاور پلانٹ نے نہ صرف اضافی بجلی فراہم کی بلکہ 6 جولائی کو خرابی کا سامنا کرنے کے بعد 969 میگاواٹ کے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ کے بند ہونے کے منفی اثرات کو بھی کم کیا۔ نیلم جہلم نے جون میں 619 ملین یونٹس کے مقابلے میں جولائی میں 107 ملین یونٹ بجلی پیدا کی۔ گوادر پرو کے مطابق کروٹ جس نے 29 جون کو پورے پیمانے پر کمرشل آپریشنز شروع کیے، چائنا تھری گورجز کارپوریشن ( سی ٹی جی ) نے چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک ) کے تحت پہلے ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے طور پر تقریباً 2 بلین ڈالر کی لاگت سے تعمیر کیا ہے۔

پلانٹ کی فیول لاگت کا عنصر ایک روپے فی یونٹ ہے جو آزاد جموں و کشمیر حکومت کو پانی کے

استعمال کے چارجز کے طور پر ادا کیا جا رہا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق دوسری جانب 100 1میگاواٹ کے کراچی 2 پاور پلانٹ، یا کے 2، جو جون کے دوران بند رہے نے جولائی میں 1 روپے فی یونٹ سے کم ایندھن کی لاگت پر 347.65 ملین یونٹ بجلی پیدا کی۔

اس کے علاوہ 100 1میگاواٹ کے کے 3 پاور پلانٹ نے جس نے حال ہی میں مکمل پیداواری صلاحیت حاصل کی، نے جولائی میں 755 ملین یونٹس کا حصہ ڈالا جو جون میں 398 ملین یونٹ تھا، فی یونٹ 1 روپے سے بھی

کم ایندھن کی قیمت پر۔ دونوں پاور پلانٹس چینی سرکاری کارپوریشنز نے بنائے تھے۔ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ دیگر تمام عوامل بڑے پیمانے پر ناقابل تبدیل اور اصل فرق ان تینوں پاور پلانٹس نے بنایا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…