جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمران خان کی حکومت میں کتنے ارکان اسمبلی ایوان میں ایک منٹ بھی نہیں بولے؟پلڈاٹ کی رپورٹ میں اہم انکشاف

datetime 23  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پلڈاٹ کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ عمران دور میں 342 رکنی قومی اسمبلی کے ایوان میں 174 ارکان خاموش اور گونگے بنے رہے اور ایک منٹ بھی نہیں بولے۔انہوں نے قومی اسمبلی کی کارروائی سے قطعی لا تعلقی ظاہر کی ان میں پی ٹی آئی کے 84 ،مسلم لیگ (ن) کے

48 اور پی پی پی کے 23 ارکان شامل ہیں ، روزنامہ جنگ میں طاہر خلیل کی خبر کے مطابق 15ویں قومی اسمبلی کے چوتھے سال میں قانون سازی کی سرگرمیوں میں 8 فیصد کمی دیکھی گئی، پی ٹی آئی دور میں سب سے زیادہ بلاول بھٹو ،شہباز شریف اورخواجہ آصف نے گفتگو کی۔رپورٹ میں موجودہ قومی اسمبلی کی4 سالہ کارکردگی کا تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا ، 15ویں قومی اسمبلی کے چوتھے پارلیمانی سال کے اختتام پر پلڈاٹ نے کلیدی پرفارمنس انڈیکیٹرز (KPIs) کی بنیاد پر اسمبلی کی کارکردگی رپورٹ جاری کی۔پلڈاٹ نے اپنے تقابلی جائزہ میں یہ بھی بتایا ہے کہ 15ویں قومی اسمبلی کے چوتھے سال میں قانون سازی کی سرگرمیوں میں 8 فیصد کی کمی دیکھی گئی،15ویں قومی اسمبلی کا اجلاس چوتھے پارلیمانی سال میں صرف 87 دنوں کے لیے ہوا ہے۔چوتھے سال کے دوران 9 اپریل 2022 تک ایم این ایز کی اوسط حاضری 67 فیصد ریکارڈ کی گئی،قومی اسمبلی کے چوتھے سال کے دوران، عمران خان نے اسمبلی کی صرف ایک (1) نشست میں شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…