ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

قطر بھی پاکستان کی مدد کو آگیا جانتے ہیں کتنے ارب ڈالر دیگا؟

datetime 23  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قطر مالی بحران سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو دوطرفہ سپورٹ کی مد میں 2ارب ڈالر فراہم کرے گا۔روزنامہ جنگ میں ارم زیدی کی خبر کے مطابق ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک ڈاکٹرمرتضی سید کا بریفنگ میں کہناتھاکہ سعودی عرب آئل فنانسنگ کی مدمیں پاکستان کو ایک ارب ڈالر

دے گاجبکہ متحدہ عرب امارات سے بھی سرکایہ کاری فنڈکے ایک ارب ڈالر ملیں گے ۔قطر‘سعودی عرب اور عرب امارات سے یہ فنڈزآئندہ 12ماہ یعنی ایک سال کے دوران ملنے کے امکانات ہیں ۔ ڈاکٹرمرتضی سید کے مطابق ابھی یہ واضح نہیں کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ قطر میں 2ارب ڈالرکی فراہمی کا اعلان ہوگایا نہیں ۔اے پی پی کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی دعوت پر 23 تا 24 اگست قطر کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے پیر کوجاری بیان کے مطابق اس سال اپریل میں وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم محمد شہباز شریف کا قطر کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ وزیر اعظم کے ساتھ کابینہ کے اہم ارکان سمیت ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ہوگا۔دونوں فریقین دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلووں کا جائزہ لیں گے، توانائی سے متعلق تعاون کو آگے بڑھانے، تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کو وسیع کرنے اور قطر میں پاکستانیوں کے لیے روزگار کے وسیع مواقع تلاش کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ وہ باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ شہباز شریف دوحہ میں قطری اور پاکستانی تاجروں، سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…