اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی حکومت کے پی کے نے پی ڈی ایم رہنماؤں کے خلاف غداری کے مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق خیبر پختونخواہ حکومت نے میاں نواز شریف ، مولانا فضل الرحمان ، آصف علی زرداری اور رانا ثنا اللہ سمیت دیگررہنمائوں کیخلاف غداری کے مقدمات درج کرانے کا اعلان کر دیا ہے ۔ خیال رہے کہ حال ہی میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اداروں کے خلاف تقریر کی وجہ سے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔