جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

حمیرا اصغر کی موت کا افسوسناک واقعہ ،فنکاروں نے ادائیگیوں میں تاخیر کا منفرد حل ڈھونڈ نکالا

datetime 16  جولائی  2025 |

کراچی (این این آئی)پاکستانی شوبز انڈسٹری میں پروڈکشن ہاسز کی غیر پیشہ ورانہ روش، تاخیر سے ادائیگیوں اور فنکاروں کی تذلیل پر سینئر اداکار، ہدایت کار اور مصنف محمد احمد کے بعد دیگر فنکار بھی میدان میں آگئے۔حال ہی اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کے افسوسناک واقعے نے پوری شوبز انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا جنہیں موت سے قبل مالی مشکلات کا سامنا تھا۔سینئر اداکار محمد احمد نے بھی شوبز کی چمکتی دنیا کے پیچھے پوشیدہ استحصال، ناانصافی اور بے حسی کا چہرہ بے نقاب کیا اور بتایا کہ کیسے فنکاروں کو اپنے حق کے معاوضے کیلئے بھی بھکاریوں کی طرح منتیں کرنی پڑتی ہیں۔

اب فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار احمد علی بٹ اور یاسر حسین بھی فنکاروں کے معاوضے کی بروقت ادائیگیوں کے معاملے میں سامنے آگئے ہیں۔دونوں اداکاروں نے انسٹااسٹوری شیئر کرتے ہوئے ادائیگیوں میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا۔یاسر حسین نے حمیرا اصغر کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ جو لڑکی اس دنیا سے جاچکی ہے، اس کے لیے دعا کریں اور محمد احمد جیسے فنکار جو حیات ہیں ان کے لیے بات کریں، خیال رکھیں اور ادائیگی بروقت ادا کریں تو لوگ خوش رہیں گے۔

احمد علی بٹ نے انسٹااسٹوری میں لکھا کہ ادائیگیوں میں تاخیر پاکستانی انڈسٹری کا وطیرہ بن گیا ہے۔ پروڈکشن ہاسز، چینل، اسپانسرز ہر کوئی 60 سے 90 دنوں میں ادائیگی کا وعدہ کرتا ہے اور بمشکل کوئی اسے پورا کرتا۔انہوں نے اس کا حل بتاتے ہوئے مزید لکھا کہ بہت کم لوگ ہوتے ہیں جو بروقت ادائیگی کرتے ہیں اس لیے بہتر ہے کہ آپ اپنے یوٹیوب چینل پر کام کریں اور اپنے باس خود بنیں۔اس کے علاوہ اداکارہ ارجمند رحیم نے بھی ایک پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے اس مسئلے کی نشاندہی کی۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…