پنجاب کی بیورو کریسی کی خوشنودی حاصل کرنے کی کوششیں
لاہور (آن لائن) پنجاب کے بیشتر صوبائی محکمہ جات کی بیورو کریسی نے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی خشنودی حاصل کرنے کے لئے
سرکاری خزانے کا منہ وزیراعلیٰ پنجاب کے آبائی شہر گجرات کے لئے کھول دیا۔ بتایا گیا ہے کہ مختلف صوبائی محکمہ جات کی بیوروکریسی نے گجرات ڈویژن کے لئے مختص بجٹ کے علاوہ گجرات کو 39 ارب روپے کے فنڈز جاری کرنے کی تجویز پیش کی ہے
جبکہ بیورو کریسی نے فنڈز کے اجراء کی منظوری کے لئے تجاویز پر مبنی سمری ایوان وزیراعلیٰ کو ارسال کردی ہے۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 39 ارب روپے کے فنڈز گجرات میں سڑکوں کی تعمیر، سکولوں کے انفراسٹرکچر کی تعمیر،
یونیورسٹی کے قیام، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، محکمہ ہائر ایجوکیشن، محکمہ آبپاشی سمیت پبلک بلڈنگ کے منصوبوں پر خرچ کئے جائیں گے۔