لاہور (آن لائن) لاہور سمیت صوبے بھر کی جیلوں میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں نے جیل ملازمین کی کرپشن کا پول کھول دیا۔
بتایا گیا ہے کہ ان کیمروں کی مدد سے پنجاب بھر کی جیلوں میں تعینات 1 ہزار 756افسران اور ملازمین کے خلاف کرپشن کی شکایات موصول ہوئیں۔ جن میں سے 136 ملازمین کا تعلق کوٹ لکھپت جیل اور 16 ملازمین کا تعلق کیمپ جیل سے ہے۔
جن کے خلاف جیل حکام کو شکایات موصول ہوئیں۔ جیلوں میں نصب کیمروں کی مدد سے 74 جیل ملازمین کو بطور رشوت پیسے لیتے ہوئے پکڑا گیا۔
مزید برآں 141 ملازمین کو قیدیوں کی دوسری بارکوں میں منتقلی پر پکڑا گیا جبکہ 146 جیل ملازمین ڈیوٹی سے غائب پائے گئے
اور 50 ملازمین کو دوران ڈیوٹی سوئے ہوئے پایا گیا۔ ان شکایات کی روشنی میں آئی جی پولیس جیل خانہ جات نے مختلف
جیلوں میں تعینات 8 افسران کو معطل کیا جبکہ 43 جیل ملازمین کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔