کراچی(این این آئی)محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ آج23اگست سے مون سون سسٹم مشرقی سندھ پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق ہوا کا شدید کم دبائو ڈپریشن کی صورت میں وسطی بھارت پرموجود ہے۔ ڈپریشن راجھستان کی جانب بڑھ رہا ہے۔ مون سون سسٹم کا زیادہ ترحصہ زمین پرہونے کے باعث شدت زیادہ ہے۔چیف میٹرولوجسٹ نے بتایاکہ
23 اگست سے مون سون سسٹم مشرقی سندھ پراثر انداز ہوسکتا ہے۔ کراچی میں 24 اگست کی شام یا رات سے 25 اگست کی شام تک بارش کا امکان ہے۔
مغرب کی جانب ہونے پر یہ سسٹم پورے سندھ میں وسیع پیمانے پر بارشوں کا باعث بن سکتا ہے۔ مون سون کا رخ بالائی سندھ اور
جنوبی پنجاب کی جانب بھی ہوسکتا ہے۔مون سون سسٹم کے زیر اثر کراچی سمیت وسطی و بالائی سندھ اور بلوچستان میں بارشوں کا امکان ہے۔