پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

پشاور،4بچوں کی ماں چھٹی بار آشنا کے ساتھ فرار

datetime 22  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور( مانیٹرنگ ڈیسک) تھانہ فقیر آباد کی حدود سے چار بچوں کی ماں چھٹی بار گھرچھوڑ کر آشنا کے ساتھ فرار ہو گئی ۔شوہر نے بتایا کہ 8ماہ کے دوران دوبارعدالت نے بیوی کومیرے حوالے کیا،3 بار خودواپس آئی ،مقدمہ درج کرلیا گیا،جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق

حیات خان سکنہ فقیر آبا د نے رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایاکہ اسکی شادی 17سال قبل مسماۃ ( ص) کے ساتھ ہوئی تھی جس سے اسکے چار بچے ہیں تین سال قبل ان کے مابین گھریلو تنازع پر لڑائی جھگڑے شروع ہو ئے گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران اس کی بیوی گھر چھوڑ کر دو بار دارالامان چلی گئی اور3بار گھر چھوڑ کر کسی نامعلوم مقام پر چلی گئی تھی جس پر عدالت نے دو بار اس کی بیوی کو اس کے حوالے کیا اور تین بار اس کی بیوی خود گھر واپس آگئی تھی گزشتہ دنوں وہ اپنی بیوی کے ساتھ ڈاکٹر کے پاس گیا تھاراستے میں ا س کی بیوی اس سے غائب ہو گئی جس کی وہ معلومات کررہاتھا اب اسے تسلی ہو چکی ہے کہ اس بار اس کی بیوی سہیل سکنہ صوابی کے ساتھ چلی گئی ہے ۔پولیس نے ملزم اور مسماۃ صدف کے خلاف اغواء اور زنا کے مقدمات درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…