نئی دہلی (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے ایشیا کپ سے باہر ہونے کی خبر پر میمرز نے بھارتی کپتان روہت شرما سمیت پوری بھارتی ٹیم پر ٹرولنگ کرنا شروع کر دی۔گزشتہ روز بتایاگیاکہ شاہین گھٹنے میں انجری کے باعث ایشیا کپ کا حصہ نہیں ہوں گے، خبر سن کر جہاں کئی صارفین سوگوار تھے وہیں متعدد افراد نے ٹوئٹر پر بھارتی ٹیم پر میمز بنانا شروع کر دیں کیونکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں شاہین ہی وہ کھلاڑی تھے جو بھارتی بیٹنگ لائن کیلئے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئے اور بھارتی ٹاپ آرڈر کو جڑ سے اکھاڑ دیا، اسی کے پیشِ نظر صارفین نے روہت شرما کو دنیا کا سب سے خوش انسان قرار دیا۔اسی موقع پر روہت شرما کی کئی پرانی ویڈیوز بھی وائرل ہوئیں جس میں وہ خوشی سے ناچتے نظر آرہے ہیں۔