اسلام آباد(این این آئی)نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے قومی شاہراہوں سے متعلق سفری ہدایات جاری کر دی گئیں ۔ترجمان این ایچ اے کے مطابق قومی شاہراہ این 25 لنڈا پل، ایم 8 وانگوں ہلز کے مقام سے مکمل بند ہے،این 50 ڑوب دھناسر، این 70 فورٹ منرو کے مقام سے ٹریفک کیلئے بند ہے۔ترجمان این ایچ اے کے مطابق قراقرم ہائی وے اچھار نالہ کے مقام پر ہلکی ٹریفک کیلئے بحال ہے، ترجمان این ایچ اے کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مولانااسعد محمود کی ہدایت پر این ایچ کا عملہ قومی شاہراہوں کو بحال کرنے میں مصروف عمل ہے