بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

نارووال،نالہ ڈیک میں اینٹی ٹینک مائن پھٹنے سے 4بچے جاں بحق ،بہن بھائی زخمی

datetime 21  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نارووال (این این آئی)نالہ ڈیک میں سکروڑ کے مقام پر اینٹی ٹینک مائن پھٹنے سے 4بچے جاں بحق اور دو بہن بھائی شدید زخمی ہو گئے۔بتایا گیا ہے کہ تحصیل ظفروال کے گاyvں سکروڑ کے مقام پر نالہ ڈیک میں کچھ بچے مچھلیاں پکڑ رہے تھے اور ساتھ نالہ ڈیک میں نہا رہے تھے کہ

اسی دوران کسی بچے کا پائوں حالیہ سیلاب کے دوران مبینہ طور پر بھارت سے نالہ ڈیک میں بہہ کر آ نے والی اینٹی ٹینک مائنز پر آ گیا جس سے وہ زور دار دھماکہ سے پھٹ گئی۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نے منگوال ،ظفروال اور ناروال سے ایمبولینسز کو فوری جائے حادثہ کی جانب روانہ کیا جبکہ پولیس اور حساس ادارے بھی موقع پر پہنچ گئے ۔ ریسکیو 1122 کے جوانوں نے 2 شدید زخمی بچوں کو آر ایچ سی ظفروال منتقل کیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال نارووال ریفر کر دیا گیا ہے۔زخمیوں میں اظہر ولد مظہر عمر 15 سال،ایمان فاطمہ بنت مظہر عمر 09 سال شامل ہیں جبکہ 4جاں بحق ہونے والوں میں فیض ولد نواز عمر 18 سال،کالو ولد طارق عمر 10 سال،نواز ولد بشیر عمر 12 سال اور مصطفی ولد مظہر عمر 15 سال شامل ہیں ۔ متاثرین میں ایک ہی گھر سے بہن، بھائی زخمی اور ایک بھائی جاں بحق ہوا ۔ حادثہ کی اطلاع ملتے بچوں کے گھروں میں کہرام مچ گیا اور صف ماتم بچھ گئی اور ہر آنکھ اشکبار تھی ، واقعے کے بعد علاقہ بھر میں فضا سوگوار ہو گئی۔مقامی انتظامیہ اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے ۔ حساس اداروں اور سول ڈیفنس کی ٹیم نے نالہ ڈیک نزد موضع سکروڑ کا معائنہ کیا جہاں پر اینٹی ٹینک مائن کا دھماکہ ہوا ۔بم ڈسپوزل سکواڈ کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…