بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

پیپلز پارٹی کے وزیراعظم کے کئی فیصلوں پر گلے شکوے، شکایتوں کی مکمل فہرست تیار

datetime 21  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) حکومتی بڑی اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے وزیراعظم کے کئی فیصلوں پر گلے شکوے، معاونین خصوصی کی تعیناتیوں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل سمیت متعدداہم فیصلوں پر مشاورت نہ کرنے اوراعتمادمیں نہ

لینے کا شکوہ، وزیر اطلاعات کی جانب سے پیپلزپارٹی کے وزراء کی وزارتوں کی کارکردگی کو اجاگر نہیں کیا جاتا۔ پٹرولیم مصنوعات میں گزشتہ چار ماہ میں کیے جانے والا اضافہ اگر معاشی مجبوری تھاوزیراعظم نے یقین دہانی کروانیے تھی کہ مستقبل میں جہاں تک ہو سکا عوام کو ریلیف دیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق مطابق بڑی اتحادی ہوتے ہوئے بھی ہمیں اعتماد میں کیوں نہیں لیا؟پی پی پی نے شہباز حکومت کے خلاف گلے شکووں کی فہرست تیار کرلی اتحادی حکومت کے اندر رہتے ہوئے تحفظات دور کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے مسلم لیگ ن کے حکومت چلانے کے طریقہ کار، اعلی عہدوں پر یک طرفہ تعیناتیوں، اہم فیصلوں پر مشاورت نہ کرنے اور پیپلزپارٹی کو سمریوں کے ذریعے امور مملکت چلانے کے فیصلوں پر شدید تحفظات ہیں۔پیپلزپارٹی نے اتحادی حکومت کے اندر رہتے ہوئے تحفظات دور کرنے کا مطالبہ کر دیا۔آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی سطح پر ن لیگی قیادت کو تحفظات سے آگاہ کیا۔کابینہ اجلاسوں میں پیپلز پارٹی وزیر اعظم کے کئی فیصلوں پر گلے شکوے کر چکی ہے۔معاونین خصوصی کی تعیناتیوں پر اتحادیوں سے مشاورت نہ کرنے پر اعتراض ہیں۔ پیپلز پارٹی کا شکوہ ہے کہ وزیر اطلاعات کی جانب سے

پیپلزپارٹی کے وزراء کی وزارتوں کی کارکردگی کو اجاگر نہیں کیا جاتا۔ پٹرولیم مصنوعات میں گزشتہ چار ماہ میں کیے جانے والا اضافہ معاشی مجبوری تھا۔وزیراعظم نے یقین دھانی کروائی ہے کہ مستقبل جہاں تک ہو سکا عوام کو ریلیف دیا جائے گا اوراتحادیوں کے ساتھ مشاورت بھی کی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…