جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کیا میں نے ملک کا پیسہ چوری کیا یا فیکٹریاں بنائیں کہ عہدے سے ہٹایا گیا؟عمران خان

datetime 21  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کیا میں نے ملک کا پیسہ چوری کیا یا فیکٹریاں بنائیں کہ عہدے سے ہٹایا گیا؟،میں پاکستان کی آزاد خارجہ پالیسی بنانے جارہا تھا، نہیں چاہتا تھا امریکہ

کی جنگ میں ہمارے لوگ قربانی دیں، روس سے 30 سے 40 فیصد کم قیمت پر پیٹرول اور ڈیزل ملنے والا تھا،جس معاشرے میں امیر اورغریب کیلئے الگ قانون ہو وہ ترقی نہیں کرسکتا،میرا ایک ہی مقصد ہے کہ قوم حقیقی طور پر آزاد ہوجائے، قوم کو حقیقی آزادی دلانے تک سڑکوں پر رہوں گا،، عوام فیصلہ کرے نقصان پہنچانے والا کون ہے؟۔لیاقت باغ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ اتنے کم وقت میں اتنے بڑے جلسے کے انعقاد پر سب کو مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ میرے ملک میں مہم چل رہی ہے، مہم کا ایک ہی مقصد ہے میری قوم کو حقیقی طور پر آزاد نہ ہونے دو۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ نوجوانو! مستقبل آپ کا ہے، آپ نے فیصلہ کرنا ہے کیا ہمیں اس پاکستان میں بڑا ہونا ہے جس کی جدوجہد قائداعظم نے کی تھی، یا وہ پاکستان جس میں کمزور کیلئے الگ اور طاقتور کیلئے الگ قانون ہو۔عمران خان نے کہا کہ غریب کیلئے الگ اور طاقتور کیلئے الگ قانون ہونے سے قوم تباہ ہوجاتی ہے، تحریک پاکستان میں قائداعظم کے ساتھ لیاقت علی خان کھڑے ہوئے تھے، جو ملک کے ساتھ ہورہا ہے مجھے آپ سب کی فکر ہے، اپنی انا اور ذاتی فائدے کیلئے ملک کے مستقبل کو داؤ پر لگادیتے ہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ مجھے پاکستان میں بسنے والوں کی فکر ہے، جب تک ملک کو حقیقی آزادی نہ دلا دوں سڑکوں پر نکلتا رہوں گا، انہوں نے سوال کیا کہ مجھے ہٹانے کی ضرورت کیوں پڑی؟، کیوں بیرونی سازش سے عمران خان کو ہٹایا گیا؟، کیاعمران خان پیسے چوری کرکے باہر محلات خرید رہا تھا؟، یا میں ملک میں زمینوں پر قبضے کررہا تھا یا فیکٹریاں بنارہاتھا؟۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو

اس لیے نکالا کیوں کہ اس نے چوری کی تھی۔ انہوں نے کہاکہ رجیم چینج اس لیے کی کیوں کہ وہ امریکا کی غلامی نہیں چاہتا تھا۔ انہوں نے کہاکہ خارجہ پالیسی وہ ہوتی ہے جو عوام کی بہتری کیلئے ہوتی ہے، میں نہیں چاہتا تھا امریکا کی جنگ میں میری قوم جائے۔عمران خان نے کہا کہ اس جنگ میں میری قوم کے 80 ہزار افراد شہید ہوئے، میں نہیں چاہتا تھا امریکا اوپر سے کوئی کارروائی کرے، چاہتا ہوں وہ

خارجہ پالیسی ہو جو میرے ملک کیلئے فائدہ مند ہو، اگر بھارت امریکا اتحادی ہو کر روس سے تیل خریدسکتا ہے تو ہم کیوں نہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے لوگوں کو 25 روپے پٹرول سستا دے سکتا ہے میں کیوں نہ دوں، بھارت کی آزاد خارجہ پالیسی ہے۔ انہوں نے کہاکہ امریکا کی جنگ میں قبائلی علاقوں کے لوگوں کیساتھ ظلم ہوا، امریکی جنگ کی وجہ سے 35لاکھ قبائلی لوگوں نے نقل مکانی کی، اس کا

کون ذمہ دار تھا؟۔عمران خان نے کہا کہ کرپٹ لوگوں کو صرف عوام شکست دے سکتی ہے، جب تک حقیقی آزادی نہیں ملتی عوام میں رہوں گا، عمران خان کو نکالا گیا کیونکہ عمران امریکا کی نوکری نہیں کرنا چاہتا تھا، اس حکومت کو گرایا گیا جس کی معیشت 17سال میں بہتر ترقی کررہی تھی۔انہوں نے کہا کہ جب سے یہ آئے ہیں بجائے دولت میں اضافے کے فیکٹریاں بند ہورہی ہیں، جس مہینے ہم حکومت

چھوڑ کر گئے تھے 3.1 ارب ڈالر ایکسپورٹس تھیں، پٹرول ہمارے دور میں 120 فی لیٹر تھا اور آج 234 پر پہنچ گیا، ملک کو دلدل سے نکالنے کا ایک ہی طریقہ ہے شفاف انتخابات۔عمران خان نے کہا کہ 25 مئی کو جو ظلم کیا اور اس دن دھرنا ختم نہیں کرتا تو رات کو خون خرابہ ہونا تھا۔ انہوں نے کہاکہ مجھ پر 16 ایف آئی آر درج کی گئیں، شہبازگل کو اغوا کرکے تشدد کیا گیا، دو تین دن تک مجھے پتہ نہیں

چلا، وکلا نے بتایا انہوں نے شہبازگل کا کیا حشر کردیا ہے، شہبازگل ایک پروفیسرہے جو امریکا میں پڑھاتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ شہبازگل اپنے ملک کیلئے آیا ہے، اس کا کتنا بڑا جرم تھا اس کو اٹھا کر لے گئے، نوازشریف، خواجہ آصف، فضل الرحمان اور مریم نواز نے اس سے کہیں زیادہ مخالفت میں باتیں کیں، انہیں کیوں نہیں پکڑتے۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ان کو عمران خان نہیں چیری بلاسم چاہیے تھا۔

انہوں نے کہاکہ میں مانگنے نہیں آپ لوگوں کو تیار کرنے آیا ہوں، عوام فیصلہ کرے کہ نقصان پہنچانے والا کون ہے، عمران کا جرم یہ ہے کہ وہ چوروں کے ٹولے کو تسلیم نہیں کرے گا۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ہمارے زمانے میں 18 روپے بجلی کا یونٹ تھا ہم نے 5 روپے سبسڈی بھی دلوائی، آج بجلی کا یونٹ 36 روپے کا ہوچکا ہے، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھنے سے انڈسٹری کو بہت نقصان ہوا۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ 25 مئی کو دہشت پھیلانے کے لئے ہم پر ظلم کیا گیا، 17 جولائی کو دھاندلی کے باوجود پنجاب میں ان کوشکست دی، ملک کو دلدل سے نکالنے کا راستہ شفاف الیکشن ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…