بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

چائے پلانے کی شرط، تین دوستوں نے دریائے سندھ میں چھلانگ لگا ڈالی، ایک نوجوان ڈوب کر جاں بحق

datetime 21  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر(این این آئی)چائے پلانے کی شرط، تین دوستوں نے دریائے سندھ میں چھلانگ لگا ڈالی، ایک نوجوان ڈوب کر جاں بحق، نوجوان کی نعش کی تلاش جاری، تفصیلات کے مطابق چائے کی شرط پر تین دوستوں نے دریائے سندھ میں چھلانگ لگا ڈالی،

چھلانگ لگانے کے بعد دو دوست پانی سے باہر نکل آئے مگر تیسرا دوست پانی کے ساتھ بہہ گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق پانی میں بہہ جانے والے نوجوان کی شناخت زبیر چوہان کے نام سے ہوئی ہے اطلاع پر ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اوردریا میں چھلانگ لگانے والے نوجوان کی تلاش جاری ہے، واقعہ کے اطلاع پر ڈوب کر جانبحق ہونے والے نوجوان کے گھر میں صف ماتم بچھ گئی ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ سالوں کے بارش متاثرین کو امدادی رقم نہیں مل سکی، سندھ حکومت کی جانب سے حالیہ بارش متاثرین کو مالی امداد کا ایک اور وعدہ،متاثرین بارش حکومتی امداد کے منتظرٹھوکریں کھانے پر مجبور بارش متاثرین میں احساس محرومی پیدا ہوگئی،حالیہ بارش متاثرین کی طرح گذشتہ سالوں کے بارش متاثرین کی بھی مالی امداد کی جائے، بارش متاثرین کا سندھ حکومت سے مطالبہ، گذشتہ چند سال قبل سندھ میں ہونی والی تباہ کن بارشوں کے باعث سندھ بھر کے دیگ علاقوں کی طرح سکھر میں تباہ کن بارشوں کی وجہ سے شہریوں اور تاجروں کو کروڑوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا تھا سابق منتخب نمائندگان اور حکومت کی جانب سے سندھ سمیت سکھر میں بارش کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کے ازالے کیلئے ایک مکمل سروے کیا گیا اور آئے روز بارش متاثرین کو

فوری مالی امداد کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی جاتی رہی مگر کئی سال گذرنے کے باوجود سندھ حکومت کی جانب سے سکھر اور اسکے گرد نواح کے بارش متاثرین کونا تو کوئی امداد ی رقم فراہم کی گئی اور نا ہی بارش متاثرین سے خیر و عافیت معلوم کی جا سکی تھی جس کی وجہ سے سکھر اور اسکے گرد نواح کے بارش متاثرین مشکلات سے دوچار زندگی گذارنے پر مجبور خاموش بیٹھ گئے اب سندھ میں

ہونی والی تباہ کن بارش نے گذشتہ سالوں کے مقابلے میں مزید تباہ کاریاں مچائی ہوئی ہیں اور سندھ کے دیگر اضلاع سمیت سکھر ضلع بھی ان بارشوں کی زد سے نہیں بچ سکا سندھ حکومت کی جانب سے حالیہ بارش متاثرین کی فوری امدادی کاروائی سمیت متاثرین بارش کیلئے امدادی رقم کا اعلان کیا جا رہا ہے جو گذشتہ بارش متاثرین کے زخموں پر نمک پاشی کے برابر ہے سندھ حکومت کی جانب سے حالیہ بارش

متاثرین کی امداد کے اعلان کے بعد گذشتہ بارش متاثرین میں سخت مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے اور ان میں احساس محرومی پیدا ہو رہی ہے سکھر کے بارش متاثرین محمد ایوب شیخ، عرفان علی ماڑواڑی،کاشف عباسی، عمران عباسی، نعیم غوری، اظہار اعوان سمیت دیگر نے سندھ حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ حالیہ بارش متاثرین کی طرح گذشتہ سالوں سے حکومتی امداد کے منتظر سکھر اور اسکے گرد نواح کے بارش متاثرین کی فوری مالی امداد کی جائے تاکہ ان میں پائی جانے والی بے چینی دور ہو سکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…